10-THINGS-TO-DO-ON-EID-UL-AZHA-2017-2018-2019-2020-2021-2022-2023-2024-2025

10 کام جو آپ اس عید پر لازمی کیجیئے گا


اس عید پر مجھے یقین ہے کہ آپ گوشت تو بہت کھائیں گے، لیکن اس بار ان 10 باتوں کو عید پر لازمی کیجیے گا کیونکہ انکو نہ کرنے سے آپ اپنے آپکو، اپنے ارد گرد کے لوگوں کو اور سب سے بڑھ کر خدا کو ناراض کر دیتے ہیں  اور آپکو اس بات کا علم تک بھی نہیں ہوتا.

    1. بیماریاعیب دارجانور کو ذبح نہ کریں

      کیونکہ یہ ناجائز ہے۔اگر جانور ٹھیک ہوتو اس کی قربانی کریں ورنہ اس کو بیچ دیں۔

    2. ایک جانور کے سامنے دوسرا جانور ذبح نہ کریں

      کیونکہ اس سے جانور ڈر جاتا ہےاور بھاگنے کی بھی کوشش کرتا ہے۔

    3.   قربانی سے پہلے تکبیراور دعا ضرور پڑھیں

       تکبیر، دعائیں پڑھنا اور جانور کو قبلہ رخ لٹا کر ذ بح کرنا  سنّت ہے۔

    4. چھری اچھی طرح تیز کر لیں

       تاکہ جانور جلدی ذبح ہو جائے اور اسے تکلیف بھی کم ہو۔

    5. جانور کو بے ہوش کرکے ذبح نہ کریں

       کیونکہ یہ ناجائز ہے۔

    6. جانور کے ٹھنڈا ہونے سے پہلے کھال مت اتاریں

      ۔جانور کو ذبح کرنے کے بعد کچھ دیر کیلئےچھوڑ دیں-جب جانور سانس لینا بند کردے تب اس کی کھال اتاریں تاکہ اسے درد نہ ہو۔

    7. جانور کے فضلہ مواد اوراوجھڑی کو سڑکوں پرمت پھینکیں

       بہتر یہ ہے کہ اس کو ایک شوپر میں ڈال کر کسی کوڑے والے کو دے دیں -اس سے ماحول صاف رہتا ہے۔

    8. قربانی کے بعد جگہ صاف ضرور کریں چاہے گھر ہو یا باہر

      قربانی کے بعد جانور کے خون کواپنے گھراور گلی میں سے اچھی طرح صاف کرنا چاہیئے۔

    9. قربانی کی کھالیں فروخت ہرگزنہ کریں

      قربانی کی کھال کو فروخت کرنا گناہ ہے کھال کو کسی مدرسے یا مسجد میں دینا بہتر ہے لیکن اگر کسی ضرورت مند کو دے دی جائے تو یہ زیادہ بہتر ہے-

    10. قربانی کے گوشت کو جمع کرنےکی بجاۓ حقداروں میں بانٹیں

      قربانی کے گوشت کو تین حصّوں میں تقسیم کریں اور سب کو ان کا برابر حصّہ دیں-