wazifa rabi ul awa 12

عید میلادالنبی کی اہمیت، احادیث اور بہترین وظیفہ


۱۲ ربیع الاول نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت اور رحمتوں بھرا دن ہے۔ یہ سب عیدوں کی عید ہے۔ یہ دن تجدیدمحبت، تجدید ایمان اور تجدید وفا کا دن ہے۔

سب رسولِ خدابن کرآئےآپ صلی اللہ علیہ وسلم حبیب خدا بن کر آئے۔ نور ارض و سبا مصطفیٰﷺ کی ہستی پاک ہے۔ خاک کے ذروں کوہمدوش ثریا کر دیا، ستارے جھکے، کعبتہ اللہ روشن ہوا، بت گر گئے، کفر کی خزاں کے بعد اسلام کی بہار آئی۔ کائنات جھومی، شیطان رویا، مومنوں نے اللہ کا شکر ادا کیا۔ اس خوشی کا شکرانہ محفلوں کاانعقاد کر کے، درود وسلام کے نذرانےبھیج کر، سنتوں پر عمل پیراہو کر ادا کرنا امت مسلمہ پر لازم ہے۔ اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کو اسکی توفیق عطا فرمائے۔

نبی کریمﷺ پردرودوسلام بھیجنےکےبارےمیں چنداحادیث

  1. نبی کریمﷺ نے فرمایاکہ میں درودِپاک پڑھنےوالےکےایمان کی گواہی دوں گا۔
  2. درود پاک پڑھنےوالےکیلےْ اللہ کے فرشتےرحمت اور بخشش کی دعائیں کرتے ہیں۔
  3. جو شخص درودِ پاک کو ہی وظیفہ بنالےاسکی دنیاوآخرت کے سارے کام اللہ تعالیٰ خود اپنے ذمے لے لیتے ہیں۔
  4. نبی کریم ﷺ نے فرمایاجو مجھ پر کثرت سےدرودوسلام بھیجے گاوہ عرش کے سائے میں ہوگا۔
  5. جو شخص مجھ پر ۱۰۰ بار درودبھیجتا ہےتو اللہ تعالیٰ اس شخص کو قیامت کے دن شہداْ کے ساتھ مقام عطا فرمایں گے۔

سارا سال خوشحالی اور جہنم سے نجات کا وظیفہ

۱۲ ربیع الاول کو ۱۱ بارپڑھیں۔

wazifa rabi ul awa 12