ajjo-majjo-image

اَجو اور مَجو کی بھولی ماں


ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ کسی قریبی گا ؤں میں میا ں بیوی رہتے تھے . میا ں کا نام پولا اور بیوی کا نام  رَجو تھا . پولا نہایت ہی مطلبی انسان تھا . انکےدوبچےتھے جن میں سے ایک کا نام اَجو اور دوسرے کا نام مَجو تھا . یہ دونوں بچے بہت ہی شریرتھے . اکثر ؤ بیشتر انکے ماں باپ کی لڑائی ہوتی تھی اور گا ؤں میں اپنی لڑائی کی وجہ انھیں خوب شہرت مِلی ہوئی تھی.

Husband-wife-quarrelad.image

 

اسی لڑائی اور اپنے شوہر کے اس رویہ سے تنگ آ کر رجّو نےگھرچھوڑنے کا  فیصلہ کیا چنانچہ گھربار اور بچےچھوڑ کر اپنے میکے چلی گئی . اور وہاں جا کر کچھ سکون کا سانس لیا.اور فیصلہ کیا کہ اب وہ واپس نہیں جائےگی . اُدھر شرارتی بچوں نے پولا کا جینا محال کر رکھا تھا.

two-boys

وہ کام سے تھک کر جب گھر واپس لوٹتا  تو گھر کا حال اورخالی چولہا دیکھ کر اب اسےرَجّو کی کمی زیادہ محسوس ہونے لگی . لیکن ایسا زیادہ دن تک نہ چلا . ابھی تین دن ہی ہوئے تھے کہ پولے نے گھرکے حا لا ت سے تنگ آ کرفون اُٹھایا اوررَجّو کو ملا دیا . اور وہی چکنی چپڑی باتیں کرکہ اسےمنانے لگا. رجّوبھی اس بارماننےکو تیارنہ ہوئی . اُسنے اپنے شوہرسےکہا تم ہر بارایسا ہی کرتے ہو اور اس بارتم نےمجھے بہت پریشان کیا ہے اورمیرا بہت دل  دکھایا ہے.

broken-heart-image

میں تمہیں اسکا احساس دلانا چاھتی ہوں . رَجّونے پولاسےکہا!

comics story, funny story, husband wife funny tale

گلاس اٹھاوُ اور اسے زورسے زمین پرمارو . پولاکےایسا کرنے پر رَجّو نے کہا دیکھا کیسے گلاس کِرچی کِرچی ہو گیا ہے اور جب تم مجھ سے اچھا سلوک نہیں کرتے میرا دل بھی اسی گلاس کی طرح ٹکڑ ے ٹکڑے ہوجاتا ہے . اس نے بہت ہی معصؤمانہ انداز میں اس کی ہاں میں ہاں ملائی اوراسےگھر لےآ یا . گھر آ تے ہی پولا زورزورسے ہںسنےلگا اورکہتا یہاں توکوئی گلاس کِرچی کِرچی نہیں ہوا تھا کیونکہ وہ گلاس توسٹیل کا تھا .

steel-glass

اس بات کوسن کراُن کی پھر سے لڑائی شروع ہو گئی.

نتیجہ: شوہر مطلبی ہو تے ہیں.


جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.