almond-milk-recipe-in-urdu

موسِم گرما کا روایتی مشروب! بادام کا شربت


موسِم گرما کی آمد کے ساتھ ہی روایتی مشروبات کی مانگ میں اضافہ ہو جاتا ہے. بادام کا شربت موسم گرما میں عام استعمال کیا جاتا ہے. بادام ایک بہترین مغز ہے۔ اسی لئے اسے مغزوں کا بادشاہ کہاجاتاہے۔ بادام کے فوائد سے کون واقف نہیں. عام طور پر بادام کو یاداشت بڑھانے کیلئے یا حافظے کی کمزوری کی دوا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے. بادام ایسا پھل ہے جو حافظے کو تیز کرتا ہے. اس کے علاوہ بادام کے اور بھی بہت سارے فوائد ہیں. یہ قبض کشا ہے۔ نئی تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ بادام وزن کم کرنے میں بھی مدد گار ہیں. اس کے علاوہ گرمیوں میں بادام کا شربت اور سردائی پینا دل و دماغ کے لئے بہت مفید ہے۔
بادام کی افادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم آج آپ کو بادام کا شربت بنانا سکھائیں گے.

almond-milk-benefits
اجزاء:

  1. بادام بیس عدد ابال کر چھلکا اتار لیں
  2. تازہ دودھ آدھا کلو
  3. ہری الائچی چار عدد
  4. چینی ایک چائے کا چمچ
  5. چینی آدھی پیالی یا حسب ضرورت

ترکیب:

  1. پہلے ہری الائچی اور ایک چائے کا چمچ چینی کو ملا کر پیس لیں۔
  2. اب بادام چھیل کر باریک کاٹ لیں.
  3. پھر بلینڈر میں دودھ، پسی الائچی، تھوڑے سے بادام اور حسب ضرورت چینی ڈال کر بلینڈ کر لیں.
  4. شربت کو گلاس میں ڈال کر برف ملائیں اور باریک کٹے بادام ڈال کر پیش کریں۔

almond-milk-urdu-recipe
تبصرے کے ذریعے ہمیں اپنی قیمتی آراہ سے آگاہ کیجیے شکریہ.