anti-aging-solution-using-foods

کھانےکی ایسی اشیاءجن کےاستعمال سےجوان نظرآسکتےہیں.


اینٹی ایجنگ خوراک کھانے کی کسی ایک ہی قسم کا نام نہیں ہے بلکہ یہ پھلوں اور سبزیوں کی ایک لمبی فہرست پر مشتمل ہے.
جن کے اچھے نتائج  کا مشاہدہ کرنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پراستعمال کرنا ضروری ہے اس طرح قبل ازوقت عمر کی بھڑتی ہوئی علامات کوروکنے کے لیے مندرجہ ذیل خوراک کا استعمال ضروری ہے۔

anti aging foods,anti aging creams, anti aging tips,mask,agents,beauty tips,body lotion,drinks,diets,dry fruits,face wash,fruits
  1. (Antioxidant)اینٹی آکسیڈینٹ (عمل تکسید کو روکنےوالاعمِل)سے بھرپور کھانے.
    اینٹی اکسیڈینٹ مواد سے مالا مال کھانے اپنے روزمرہ کےمعمول میں شامل کریں.ان کھانوں میں تمام نامیاتی پھل اور سبزیاں شامل ہیں. یہ اینٹی اکسیڈینٹ(عمل تکسیدکوروکنےوالاعمِل) اکسیڈینٹ(سیل کوزنگ آلودکرنےوالےعمل) کےعمل سے اور خون کونقصان دہ زرات سے بچاتے ہیں جو اہم بیماریوں جیسا کے کینسر اور دل کی بیماروں کاباعث بن سکتے ہیں.

2. مصالحے(Spices)
spices-used-for-anti-aging-effects

اپنی غذا میں مصالحے کا اضافہ کریں. بھارتی کھانوں میں مصالحوں کی اضافی مقدار پائی جاتی ہے جو بھڑتی عمر کے اثرات کوروکنے کے لیے بہت ہی مفید ہے. تلسی، سونف کے بیج، زیرہ، ہلدی کی طرح کے مصالحہ جات خلیوں کو عملِ تَکسید(زنگ آلودہونے) کے نقصان سے بچاتے ہیں.

3. سبزچائے
green-tea-for-anti-aging-effects

روزانہ سبز چائے کے تین کپ پینے سے خلیوں کے نقصان سے بچا جا سکتا ہے. جلد پراس کے فوائد غیرمعمولی ہیں . فریش جلد کے لیے سبز چائے کی تھیلیاں بہت ہی فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہیں.

4. کیوی
use-of-kiwi-for-anti-aging-effects

کیوی کا باقاعدہ استعمال چہرے پر پڑنے والی لائنوں کی تشکیل کواورجلد پرپڑنے والی جُھریوں کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے .کیوی میں لیموں کے مقابلے میں وٹامن سی وافرمقدرمیں پایا جاتا ہے. وٹامن سی ریڈیکلز کو ختم  کرنے میں طاقتور اینٹی اکسیڈینٹ کے طور پر کام کرتا ہے.

5. سبزرنگ کی سبزیاں
green-vegetables-for-anti-aging-effects

سبزرنگ کی سبزیوں میں ریشے اور غذائی اجزاء وافرمقدار میں موجود ہوتے ہیں  جو انسانی جسم کی طرف  سے مطلوبہ غذائی اجزا کی مقدارکو پورا کرنے میں مؤثرہیں.

6. میوے(Nuts)
nuts-used-for-anti-aging-effects-and-brain-activites

    اپنی روزمرہ کی خوراک میں گری دارمیوے ضرور شامل کریں. گری دارمیوے دماغ کی سرگرمیوں کو بہتر بناتے اور ان کو فعال رکھنے میں مدد کرتے ہیں.یہ جسم کوبھی فعال رکھتے ہیں اور سستی سے بچاتے ہیں.