benefits-of-honey

شہد کے فوائد


پانچ بیماریوں کا ایک حل !  شہد

سائنس نے شہد کو عذا اور دواء کے طور پر عالم انسانیت کے لیے مفید قرار دیا ہے۔ عالمی ادراہ صحت نے بھی شہد کے عام استعمال کو اہمیت دی ہے۔اور جدید تحقیق سے بھی یہ ثابت ہوا ہے کہ شہد عالمی سطح پر منفرد دواء ہے۔ جو وائرس کو  ختم کرتی ہے۔ حالیہ تحقیق کے مطابق شوگر کے مریض معالج کے مشورے سے شہد  کا استعمال کر سکتے ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ پھلوں، پھولوں، جڑی بوٹیوں و دیگر اشیاء پر تحقیق ہوئی تو مزید شہد کے فوائد بھی کھل کر سامنے آئے۔ شہد عذا کے علاوہ جسمانی بیماریوں کی ایک قدرتی دواء ہے۔ جس میں شفاء ہے۔  شہد الله تعالٰی کی  ایک  چھوٹی سی مخلوق مکھی کا لعاب ہے جس کے رنگ مختلف ہوتے ہیں اور آسانی سے ہضم ہو جاتا ہے۔

Health-Benefits-Of-Honey

شہد میں بہت سے کیمیاوی اجزاء پائے جاتے ہیں۔ جن میں بعض معدنی نمکیات مثلاَ  فولاد، نحاس سوڈیم، پوٹاشیم، کیلشیم، فاسفورس وغیرہ شامل ہیں۔ یہ جسم میں قوت و مدافعت بڑھاتا ہے ۔یہ دل کے امراض، بواسیر، نزلہ ، زکام، منہ کے چھالے، معدہ کے کمزوری و زخم، سمیت بے شمار بیماریوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔بچوں کو چھوٹی عمر ہی سے شہد کا استعمال کروانا ضروری ہے۔ تاکہ ان کی نشوونما تیزی کے ساتھ ہو۔ کیونکہ شہد ہڈیوں کے بڑھنے میں موثر ہے۔اس کے علاوہ  شہد  کو مندرجہ زیل امراض میں استعمال کیا جاتا ہے۔

امراض نزلہ

چائے کی پتی کا قہوہ بنا کر چھوتھائی لیموں کا رس اور شہد حسب ضرورت ملا لیں، صبح وشام استعمال کریں۔

flu

اکسیر دمہ

شہد میں کشتہ بارہ سنگھ ملا کر صبح وشام چٹائیں۔

فلفل دراز، ہڑ، بہیڑہ کا برابر وزن سفوف بنا کر مریض کوچٹائیں۔

Asthma

نمونیہ کے لیے

شہد ۱۲ گرام میں جند بدستر ایک گرام باریک پیس کر ملائیں اور وقفہ وقفہ سے چٹائیں۔

بچوں کے دانت آسانی سے نکلنے کے لیے

شہد ۱۲ گرام میں سہاگہ بریاں ایک گرام باریک پیس لیں۔ بچے کو دن میں تین سے چار مرتبہ مسوڑھوں پر لگائِیں۔

baby-teeth-coming-in

موٹاپا دور کرنے کے لیے

ایک گلاس نیم گرم پانی میں شہد کا ایک چمچ ملا کر صبح نہار منہ  استعمال کریں۔

شہد میں دار چینی کا سفوف ملا کر  رات کو سونے سے پہلے استعمال کریں۔

لہذا اگر آپ شہد کو اپنی روز مرہ کی خوراک میں استعمال کریں گے تو آپ  کو جلد ہی اس کے بے شمار فوائد حاصل ہونگے۔

honey,health,benefits,cure,diseas,water,Asthma,fat,flue,fever,teeth,baby,pakistan,urdu,ghomti,woman,science,many,mahki,bee,honey bee,medicine,useful,humanity,five
/div>