benefits-of-Pomegranate

انار میں چھپا لا تعداد بیماریوں کا حل, جا نیئے.


انار میں پروٹین، شکر، کیلشیم، فولاد اور فاسفورس جیسے کار آمد اجزاء پائے جاتے ہیں جو نئے خون کی پیدائش اور پرورش کا کام کرتے ہیں اور خون کو حالت اعتدال پر قائم رکھتے ہیں۔ انار کی یہ تمام خوبیاں اسے غذائی اور دوائی دونوں اعتبار سے ایک بہترین پھل بنادیتی ہیں اس کے رس کے بے شمار فوائد ہیں مثلاََ اس کے چاشنی دار رس سے طبیعت میں خوشی پیدا ہوتی ہے، پیاس بجھتی ہے او ر جسم کو اچھی غذائیت بھی ملتی ہے.

ماہرین کہتے ہیں کہ انار میں قدرت کی طرف سے شفا یابی کا راز چھپا ہوا ہے۔آ کسفورڈ یونیورسٹی سے وابستہ ماہر ین نے ایک سال کے دوران سپر فوڈ کےحوالے سے طبی تجزیات اوران کے نتائج پر ایک تجزیاتی رپورٹ پیش کی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ حالیہ دنوں میں قلبی صحت کی حفاظت کے طور پر جو سپر فوڈ ابھر کر سامنے آیا ہے وہ انار ہے. انار پر کی جانے والی تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ انار میں تمام پھلوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ صحت کےفوائد موجود ہیں۔

مٹھی بھر خشک انار دانہ آد ھا لیٹر پا نی میں دس منٹ تک ابا ل لیں اور پھر انار دانہ نچوڑکر نیم گرم جو شاندے کا ایک گلاس صبح خا لی پیٹ پی لیں.اایسا کرنے سے با ئی پاس سے بچا ؤ بھی ممکن کیا جا سکتا ہے.

روزانہ انار کا جوس پینے سے  کمر کے اردگرد چربی کا خاتمہ ہوتا ہے اس کے قدرتی اجزاء موٹاپے کا باعث بننے والے خلیات کا خاتمہ کر کے چربی پگھلانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس کے علاوہ یہ ذہنی تناؤ کو کم کرنے کے لیے بھی بہترین ہے.کھانے کے بعد انار کھانے سے خون میں بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول میں رکھا جاسکتاہے۔انار دل کی شریانوں کو چربی سے پاک کرکے خون کے بہاؤ کو بہتر بناتا ہے، اس کے علاوہ یہ قدرت کا یہ انمول تحفہ  جلد اور جگر کی صحت کے لیے بھی بہت مفید ہے۔دل ،ہائی اور لو بلڈ پریشر کے مریض اگر کھانے کے بعد کھٹا میٹھا انار پابندی سے استعمال کریں تو ان تمام عوارض میں بہت فا ئدہ دیتا ہے.


جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.