alo-vera-used-for-skincare

خوبصورت اور پرکشش جلد کا حصول ایلوویرا کے ساتھ


ایلوویرا اپنی اچھی خصوصیات کی وجہ سےخوبصورتی کی مصنوعات اور بہت ساری کریموں میں استعمال کیا جاتا ہے.اس میں اینٹی وائرل اوراینٹی بیکٹریل خصوصیات پائی جاتی ہیں اور اس میں ہر بیماری کاعلاج کرنے کی صلاحیت موجود ہے.
وقت گزرنے کےساتھ ایلوویرا بغیر کسی رکاوٹ کےخود کوہر چیز میں ضم کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہےلیکن کونسی چیز اس معجزاتی پودے کوایک الگ شناخت دیتی ہے پڑھیے اور جانیے!

Alo vera drink,alo vera juice,aloe vera for skin,gel,lemon,advantages,honey,olive oil,coconut oil,benefits,hair,urdu,tips,yogurt,weight loss,nutrition,mask

ایلوویرامیں چھپا خوبصورتی کاخاص راز !
ماہر جلد ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایلوویر وٹامن سی، ای اور بیٹا کیروٹین سے مالا مال ہوتا ہے جو جلد کوتقویت بخشتا اور بڑھتی عمر کے اثرات کو روکتا ہے۔ یہ جلد کو چِکنا بنائے بغیر جلد کو مسچورائز کرتا ہے۔ جن لوگوں کی جلد آئلی ہوتی ہے ان لوگوں کے لیے بہت ہی مفید ہے۔

    1. خشک جلد کے لیےایلوویراaloe_vera_and_honey

 

 

 

 

 

اگر آپ اپنی خشک جلد سے پریشان ہیں تو پریشان ہونا چھوڑیں اوردو چمچ ایلوویرا لیں۔ پھرایک چُٹکی ہلدی، شہد کا ایک چمچ، دودھ کاایک چمچ اور گلاب کے پانی کےچند قطرے لیں.اس مرکب نماآمیزے کو اتنا مکس کریں کہ ایک پیسٹ کی شکل بن جائے.اس کو تقریبا20 منٹ یا اس سے زیادہ دیر چہرے پر لگائیں.

    1. ایکنی کے لیےایلوویرا
      walnut-alovera-face-treatment

تھوڑا سا ایلوویرا لیں.اس میں اخروٹ کے مرکب کوتھوڑے سے آٹے میں مکس کرکےشامل کر لیں.ان تمام چیزوں میں ایک چمیچ شہد بھی مکس کر لیں اور اس مکسچر کو چہرے پر لگائیں.جلد صاف ہو جائے گی.

    1. حساس جلد کے لیےایلوویرا
      alo_vera-and-yougert-for-skincare-home-tips

تھوڑی سی ایلوویرا جیل لیں. ککڑی کے رس دہی اور گلاب کے تیل میں یہ تمام چیزیں مکس کر لیں. پھر
اس مکسچر کو چہرے پر لگائیں اور تقریبا 20 منٹ کے لئے چھوڑ دیں اور پھر پانی سے چہرے کو دھو
لیں.

  1. ایلوویرا سکراب
    Aloe-Vera-Suger_And-Lemon-Mask

آدھا کپ تازہ ایلوویرا جیل، چینی ایک کپ اور لیموں کے رس کے دو چمچ لیں.اوران کو مکس کر لیں
اور جلد پر لگائیں. چینی مردہ جلد کو ختم کرتی ہے.ایلوویراجلد کوگہرائی تک صاف کرتاہےاور
لیموں جلد کے نشانات کو ختم کرتا ہے.


جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.