love-season

آ یا ملنے کا موسم ! پرمیری ہمت نہ ہوئی صنم


اُکسا رہا ہے ملنے کو موسم  بہار کا
پردل  میں خوف  ہے تِرے ابا کی  مار کا
بھائی بھی تیرے دُوش ہیں خونخوار شکل کے
اک  دونہیں گینگ ہےمکمل چار کا
تگڑا سا اک پٹھان بھی ہے گیٹ پر تیرے

gatekeeper

مونچھیں ہیں جس کی ہُوبہو تلوار مارکہ
اک اور بھی بلا  ہے تیرےگھر میں اِن دِنوں
قیدو سا ایک چاچا تِرا دُور پا ر کا
اوپرسےدھاڑتی ہوئی اماں تیری کا مُنہ
angry-girl-image
جیسے کھلا ہوا کوئی بونٹ ہو کار کا
جنت تو چھوڑ آیا تھامیں تیری چاہ میں
پرحال پھر وہی ہے دل بے قرار کا
اب حوصلہ نہیں ہے تُجھے پیش کر سکوں
تحفہ تو لے لیا ہے مگرہے اُدھار کا.
gift-image

comic love poetry, funny love poetry, funny ghazal

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.