cheese-pasta-recipe-urdu

مزیدار چیز پاستا حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق


پاستا بنیادی طور پر اٹالین کھانا ہے. یہ پکوان پاکستانی لوگوں کے درمیان بھی بہت مقبول ہے. چیز پاستا صحت مند اور مزیدار کھانا ہے. اس کو تیار کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگتا. آئیے اس کو بنانے کی ترکیب دیکھتے ہیں۔
اجزاء:

  1. پاستا دو کپ
  2. مکھن دو چمچ
  3. میدہ دو چمچ
  4. دودھ چھ سو ملی لیٹر
  5. نمک حسبِ ذائقہ
  6. کالی مرچ حسبِ ذائقہ
  7. لہسن پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچ
  8. مسٹرڈ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  9. پنیر 250 گرام
  10. آئل تھوڑا سا

ترکیب
cheese-pasta-recipe

  1. پانی میں تھوڑا سا نمک اور آئل کے چند قطرے ڈال کر اس میں پاستا ڈال کر ابال لیں.
  2. جب ابل جائے تو پانی نکال کر ایک طرف رکھ دیں.
  3. مکھن پگھلا لیں اور میدہ میں ڈال کر مکس کریں.
  4. میدہ کو ایک منٹ تک پکائیں اور پھر تھوڑا سا دودھ شامل کر دیں.
  5. پھر مسٹرڈ پاؤڈر شامل کریں اور مسلسل پھینٹیں.
  6. مکسچر میں باقی تمام دودھ شامل کریں اور اپنی مرضی کے مطابق گاڑھا کریں.
  7. پھر نمک اور کالی مرچ ڈال دیں.
  8. نمک اور کالی مرچ ڈالنے کے بعد پنیر بھی شامل کر دیں.
  9. باقی کا پنیر ڈال کر گرم اون میں 180 ڈگری سینٹی گریڈ تک پانچ منٹ تک پکائیں۔
  10. سلاد کے ساتھ پیش کریں.
cheese, pasta, recipe, Urdu, easy, cheese pasta recipe, cheese pasta recipe in Urdu, chicken pasta, Chinese pasta

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.