Cheese-toast

چیز ٹوسٹ


چیڈر چیز ٹوسٹ غذائیت سے بھرپور ناشتہ ہے۔ جیسا کہ آپ سب جانتے ہے کہ رمضان کی آمد ہے اور  عمومًا خاتون خانہ  پریشان ہوتی ہیں کہ سحری میں ایسا کیا بنایا جائے جو سبھی شوق سے اور خوش ہو کر کھائیں اور وہ غذائیت سے بھرپور بھی ہو تو اب پریشان ہونا چھوڑیں اور اس ریسپی کو اپنے ناشے کےٹیبل میں شامل کر لیں۔  اُمید  ہے کہ یہ ریسپی آپ کو پسند آئے گی۔

اجزاء

چیڈر چیز (آدھا کپ کدو کش کی ہوئی)
براؤن بریڈ سلائس دس سے بارہ عدد
brown-bread
دودھ آدھا کپ
مسٹرڈ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
mustard-powder
زیتون کا تیل حسب ضرورت
کالی مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
مکھن ایک چائے کا چمچ
ٹماٹر دو عدد( سلائس میں کٹے ہوئے)
شملہ مرچ ایک عدد (سلائس میں کٹی ہوئی)
ہری مرچ دو عدد (باریک کٹی ہوئی)

ترکیب

  1. چار عدد بریڈ سلائسز کو ٹرائی اینگل میں کاٹ لیں اور بیکنگ ٹرے پر رکھ دیں۔
  2. تھوڑا سا زیتون کا تیل اوپر چھڑک دیں اور گرم اوون میں پانچ منٹ کےلئے ایک سو اسی(180) ڈگری سینٹی گریڈ پر بیک کرلیں۔
  3. باقی بریڈ سلائسز کو چوپر کی مدد سے پیس کر بریڈ کرمبز بنا لیں۔
  4. ایک پین میں دودھ گرم کرکے اس میں چیڈر چیز ڈال دیں اور پکنے دیں۔
  5. پھر مسٹرڈ پاؤڈر، کالی مرچ پاؤڈر اور مکھن کو دودھ اور چیز والے مکسچر میں ڈال کر مکس کرلیں۔
  6. جب چیز پگھل جائے تو اس میں بریڈ کرمبز ڈال کر مکس کریں۔
  7. بریڈ ٹرائی اینگل کو اوون سے نکال لیں۔
  8. ہر ایک ٹرائی اینگل پر ایک ٹکڑا شملہ مرچ اور ایک ٹکڑا ٹماٹر کا رکھ دیں۔
  9. پھر اوپر چیز ساس پھیلا کر اوپر ہری مرچ چھڑک دیں۔
  10. پھر اوون میں ٹوسٹ کرلیں یہاں تک کہ ہلکا سنہرا رنگ آجائے۔
  11. گرم گرم سرو کریں۔