chicken-ginger-recipe

مصالحے دار چکن جنجر اب منٹوں میں تیار


چکن جنجر بنانے کی ترکیب بہت ہی آسان اور سادہ ہے. یہ بہت ہی ذائقہ دار چکن بنانے کی ترکیب ہے. آئیے اس مزیدار ترکیب سے لطف اٹھائیں.
اجزاء:

  1. چکن بون لیس آدھا کلو
  2. کچی پسی پیاز دوعدد
  3. باریک کٹی ہری مرچ چھ عدد
  4. کڑی پتے تین سے چارعدد
    kari-patta
  5. تیل ایک پیالی
  6. املی کا رس آدھی پیالی
    imili-recipe-urdu
  7. ہلدی ایک چائے کا چمچ
  8. کٹی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
  9. ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  10. ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچ
  11. خشخاش ایک کھانے کا چمچ
  12. کٹی ہوئی ادرک دو کھانے کے چمچ
    ginger-pices-recipe
  13. سفید تل دو کھانے کے چمچ
  14. سفید زیرہ آدھا کھانے کا چمچ
  15. نمک حسبِ ذائقہ
chicken, ginger, recipe, urdu, masala, garlic, curry, food, gravy, tips, tricks, Ghomti, online, latest, indian, pakistani, food, easy, kitchen, tareeka, tarkeeb, murghi, bhuna, ghost

ترکیب:

  • پہلے توے پر ایک کھانے کا چمچ ثابت دھنیا ، آدھا کھانے کا چمچ سفید زیرہ، ایک کھانے کا چمچ خشخاش اور دو کھانے کے چمچ سفید تل ڈال کر ہلکا سا بھونیں اور پیس لیں۔
  • اب ایک دیگچی میں ایک پیالی تیل گرم کرکے اس میں دو عدد کچی پسی پیاز ڈال کر ہلکی گلابی کریں۔
  • پھر اس میں آدھا کلو چکن، ایک کھانے کا چمچہ ادرک لہسن کا پیسٹ حسبِ ذائقہ نمک اور ایک چائے کا چمچہ ہلدی ڈال دیں۔
  • جب چکن کا پانی خشک ہونے لگے تو اسے ہلکا سا بھون کر ایک کھانے کا چمچہ کٹی لال مرچ ، بھنا اور پسا مصالحہ، چھےعدد باریک کٹی ہری مرچ، کڑی پتے اور آدھی پیالی املی کا رس شامل کرکے ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
  • جب تیل اوپر آنے لگے تو اس میں دو کھانے کے چمچ کٹی ہوئی ادرک ڈال کر مزید پانچ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔ مزے دار چکن جنجر تیار ہے۔
    chicken-ginger-urdu-recipe