chicken-nuggets-recipe-urdu

مزیدار چکن نگٹس اب گھر میں تیار


چکن نگٹس کو مختلف مسالحے لگا کر تیار کیا جاتا ہے جو چکن کو بہت ہی مزیدار بناتے ہیں. یہ رات کے کھانوں میں سب سے زیادہ مقبول کھانا ہے. آئیے اس کو بنانے کی ترکیب دیکھتے ہیں.
اجزاء:

  1. چکن تین انچ کے ٹکڑے بغیر ہڈی کے ایک کلو
  2. نمک حسبِ ذائقہ
  3. لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
  4. کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
  5. سرکہ دو سے تین کھانے کے چمچ
  6. چلی سوس چائے کا ایک چمچ
  7. سویا سوس دو کھانے کے چمچ

آمیزہ بنانے کے لئے:

  1. میدہ ایک پیالی
  2. کارن فلار آدھی پیالی
  3. نمک حسبِ ذائقہ
  4. سفید مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
  5. انڈے دوعدد
  6. ڈبل روٹی کا چورا حسب ضرورت
  7. کوکنگ آئل تلنے کے لئے

ترکیب
chicken-nuggets-recipe

چکن کو نمک، لہسن، کالی مرچ، سرکہ، چلی سوس اور سویا سوس لگا کر ایک سے ڈیڑھ گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ آمیزہ بنانے کے لئے انڈوں کو اچھی طرح پھینٹ لیں. پھر اس میں میدہ، کارن فلار، نمک اور سفید مرچ ملا لیں۔ اس مکسچر میں تھوڑا سا پانی ڈال کر گاڑھا سا آمیزہ بنا لیں. اب چکن کو اس آمیزے میں ڈپ کر کے دس سے پندرہ منٹ کے لئے دوبارہ فریج میں رکھ دیں۔ اس کے بعد اچھی طرح بریڈ کا چورا لگائیں۔ کڑاہی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر چار سے چھ منٹ تک گرم کریں. ہلکی آنچ پر سنہرا ہونے تک چکن نگٹس کو گولڈن فرائی کر لیں اور کاغذ پر نکال لیں تاکہ اضافی آئل نکل جائے۔ پھر کیچپ کے ساتھ پِِیش کریں۔ مزیدار چکن نگٹس تیار ہیں.

chicken nuggets, chicken nuggets recipe, Urdu, homemade, delicious, dish