Chicken-Shawarma

چکن شوارما گھر پہ منٹوں میں تیار


 چکن شوارما

اب بنائیں چکن شوارما گھر پر اور وہ بھی منٹوں میں نہاِیت ہی آسان طریقے سے، اور حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق۔ مجھے یقِین ہے کہ یہ ریسپی آپ کو بہت پسند آئے گی، اور آپ اِسے ضرور ٹرائی کریں گے، رکھیے اپنی اور اپنی فیملی کی پسند کا خیال ہمارے ساتھ رہ کر۔ اِس ریسپی کے اجزاء اور ترکیب درج ذیل ہے۔

اجزاء

  • بون لیس چکن آدھا کلو
  • لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
  • سفید مرچ ایک چائے کا چمچ
  • نمک ایک چائے کا چمچ
  • سویا سوس ایک کھانے کا چمچ
  • سفید سرکہ دو کھانے کے چمچ
  • دار چینی دو کھانے کے چمچ ﴿پسی ہوئی )
  • تیل دو کھانے کے چمچ
  • چلی سوس تین کھانے کے چمچ
  • دہی تین کھانے کے چمچ
  • پیٹا بریڈ ایک عدد
    pita-bread
  • پیاز تھوڑی سی
  • سلاد پتے حسبِ ضرورت
  • تاہینی سوس
    shawarma-sauce
  • تاہینی دو کھانے کے چمچ
  • دہی آدھا کپ
  • لہسن کا پیسٹ آدھا چائے کا چمچ
  • نمک آدھا چائے کا چمچ
  • سفید مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ

ترکیب

بون لیس چکن کو اسٹرپس میں کاٹ لیں۔
پھر چکن اسٹرپس کو ایک چائے کے چمچ لہسن کا پیسٹ، سفید مرچ، نمک، سویا سوس، سفید سرکہ، پسی دار چینی، چلی سوس اور دہی سے ایک گھنٹے کے لیے میری نیٹ(مصالحہ لگانا) کر دیں۔
ایک فرائنگ پین میں دو کھانے کے چمچ تیل گرم کریں۔ اس میں میری نیٹ(مصالحہ لگی ہوئی) کی ہوئی چکن ڈال کر دس منٹ تک فرائی کریں کہ گل جائے۔
اب ایک پیٹا بریڈ پر فرائی کی ہوئی چکن ڈالیں۔
ساتھ ہی تاہینی سوس، پیاز اور سلاد پتے ڈال کر فولڈ کر لیں۔
ایک پیالے میں تاہینی سوس یا چلی گارلک سوس کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔
Chicken-Shawarma-Stuffed-Pita
تاہینی سوس:

تاہینی سوس بنانے کا طریقہ:

بلینڈر میں تاہینی، دہی، آدھا چائے کا چمچ لہسن کا پیسٹ، آدھا چائے کا چمچ نمک اور سفید مرچ ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔

اس ریسپی کے بارے میں تبصرے کے ذریعے اپنی قیمیی آراہ سے ہمیں آگاہ کریں۔ شکریہ۔

chicken,shawarma,tasty,home made,easy,recipe,minut,home,delicious,bread,pita bread,tahani sauce,pakistan, pakistani,dubai,india,indian,desi,family,like,
<\div>