chicken-chinese-fried-rice

مزیدار چکن چائنیز فرائیڈ رائس گھر پے بنائیں اور مزا اُٹھائیں۔


چکن چائنیز فرائیڈ رائس
چکن چائنیز فرائیڈ رائس چائنیز کھانوں میں سےایک اہم کھانا ہے.جو پاکستان میں بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے. اس ترکیب میں چاول، ہری مرچیں، بند گوبھی، گاجر، چینی ، مصالحے، اور انڈے وغیرہ استعمال ہوتے ہیں. چائنیز چاول ایک ہلکی ڈش ہے. جوصحت مند اجزاء پر مشتمل ہے اور جلدی ہضم ہوجاتی ہے.بچوں اور بڑھوں میں یکساں مقبول ہے۔

chicken chinese fried rice,chicken meat rice,chinese rice,

اجزاء

  1. چاول ایک کلوابلے ہوئے،جب ایک کنی رہ جائےاُتارلیں 
    boil-rice-forchicken-fried-rice
  2. مرغی آدھا کلو بغیر ہڈی کے چھوٹی بوٹیاں
  3. لہسن کا پیسٹ آدھاکھانے کا چمچہ
  4. ادرک کا پیسٹ آدھا کھانے کا چمچہ
  5. شملا مرچ دوعدد کٹی ہوئی
  6. گاجر دوعدد باریک کٹی ہوئی
  7. مٹر آدھی پیالی
    Chicken-Fried-Rice
  8. آلو درمیانے سائز کا کٹا ہوا ایک عدد
  9. بند گوبھی چھوٹی ایک عدد باریک کٹی ہوئی
  10. سویا ساس ایک کھانے کا چمچ
  11. چلی ساس ایک کھانے کا چمچ
  12. پسی ہوئی ہری مرچیں پانچ سے چھ عدد
  13. نمک حسب ضرورت
  14. چائنیز نمک ایک چائے کا چمچ
  15. کالی مرچ حسب ضرورت
  16. آئل آدھا کپ

ترکیب
ایک دیگچی میں دو کھانے کے چمچ آئل گرم کریں اوراس میں پھینٹے ہوئے انڈے تل لیں اور دیگچی سے نکال کرچھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ دیگچی میں دوبارہ دو کھانے کے چمچ آئل  ڈال  کرگرم کریں اوراس میں مرغی کی چھوٹی بوٹیاں ڈال دیں اوردومنٹ تک فرائی کریں۔ اب اس میں تمام سبزیاں بھی شامل کریں اور مزید پانچ منٹ تک فرائی کریں۔

chicken-fried-rice-recipe-step-10

اورفرائی کرنے کے بعد ان تمام چیزوں کو کسی برتن میں نکال لیں. بقیہ تیل میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال دیں اور سنہرہ ہونے تک بھونیں۔ پھر اس میں کالی مرچیں،پسی ہوئی ہری مرچیں،نمک،چائنیز نمک، چلی ساس اور سویا ساس بھی شامل کر دیں۔  ہلکی  آنچ  پر دو منٹ تک مزید بھونیں۔ پھر اس میں چاول شامل کر دیں اور اس میں تمام چیزیں جو فرائی کی تھیں شامل کر دیں۔  یکساں طور پر ملائیں اور دم پر رکھ دیں۔ اسکے بعد گرم گرم پیش کریں۔

girl-eating-chicken-chinese-fried-rice