chocolate-milkshake-recipe-urdu

مزیدار چاکلیٹ ملک شیک منٹوں میں تیار


یہ ایک مزیدار چاکلیٹ ملک شیک بنانے کی ترکیب ہے. اس کو بنانا بہت ہی آسان ہے. آئیے اس کو بنانے کی ترکیب دیکھتے ہیں.

اجزاء:

  1. ایک کپ دودھ
  2. دو چائے کے چمچ چینی
  3. چار چائے کے چمچ کوکو(coco) پاؤڈر
  4. دو چائے کے چمچ کریم

ترکیب:

    1. سب سے پہلے کسی برتن میں کوکو(coco) پاؤڈر اور کریم کو اچھی طرح مکس کر لیں اور دو منٹ تک چولہے پر پکائیں حتیٰ کہ یہ اچھی طرح حل ہو کر گاڑھا ہو جائے.
    2. پھر دودھ کا ایک کپ اور دو چائے کے چمچ چینی کو جوسربلینڈر (juicer blender) میں ڈال کر دس سیکنڈ تک گرا ئنڈ کریں۔
    3. اب کوکو پاؤدر اور کریم کا جو مکسچر بنایا تھا اس کو دودھ میں شامل کر کے دوبارہ دو سے تین منٹ تک گرا ئنڈ کریں حتیٰ کہ یہ گاڑھا ہو جائے.
    4. آدھے گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں.
    5. پھر ٹھنڈا ہونے پر گلاس میں نکال کر پیش کریں.

 

chocolate milkshake with cocoa powder, chocolate milkshake, chocolate shake, milk

چاکلیٹ ملک شیک میں کتنی کیلوریز ہوتی ہیں؟
چاکلیٹ ملک شیک ایک انرجی ڈرنک ہے. یہ کیلوریز سے بھرپور ہوتا ہے. سو گرام چاکلیٹ ملک شیک میں تقریباََ ١١٩گرام کیلوریز پائی جاتی ہیں اور تین سو گرام چاکلیٹ ملک شیک تقریباََ ٣٥٦ گرام کیلوریز پر مشتمل ہوتا ہے.