clean-kitchen-tips

کچن کو بیماریوں سے پاک رکھنا ہے تو یہ ٹپس جان لیں


کنبے کی صحت کا دارومدار خاتون خانہ کی اہم ذمہ داری ہے۔گھر کے دوسرے حصوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ کچن کی صفائی کے لیے بھی کچھ احتیاط برتنی چاہیے۔خاص کر آج کے ماحول میں کیونکہ روزمرہ استعمال کی ہر شے میں بے شمار کیمیکلز پائے جاتے ہیں،باروچی خانہ کسی بھی گھر کا صحت کا مرکز ہوتا ہے۔یہاں پر ہونے والی ہر سرگرمی سے پورے کنبے کی صحت کا گہرا تعلق ہے۔

kitchen

بچ جانے والا کھانا

اس اصول کو اپنی زںدگی کا حصہ بنا لیں کہ بچ جانے والا کھانا صرف ایک بار مزید استعمال کریں۔مثال کے طور پر پگھلی ہوئی آئسکریم کو دوبارہ فریزنہ کریں، کیونکہ ایک بار پگھلنے کے بعد اس میں بیکٹریا کی افزائش ہونے لگتی ہے۔فریز کی ہوئی ہر قسم کی غذا کو صرف ایک بار پکایا یا گرم کیا جا سکتا ہے۔انہیں دوبارہ فریز کرکے کے کھانے سے پچیدہ امراض کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

ڈش کلاتھ یا صافیاں

کچن کاوْنٹر، چولہے، کیبنٹس اور باورچی خانے کے دیگر اہم حصوں کی صفائی کے لیے صافیاں استعمال کی جاتی ہیں۔ جنہیں ہر ہفتے کی اختتام پر بدل لینا چاہیے۔یعنی پرانی صافی کو پھینک کر استعمال کے لیے نئی نکال لیں۔دوسری صورت میں ان پر موجود جراثیم کھانے پینے کی اشیاء میں منتقل ہو کر آپ کی صحت کو متاثر کر سکتے ہیں

clean-kitchen-colth

سنک

استعمال شدہ برتنوں کی دھلائی کے دوران سنک آلودہ ہو جاتا ہے۔کچن کی اس حصے کی صفائی کے لیے معیاری اورقابل بھروسہ کلینزر کا استعمال کریں۔سفید سرکہ اور نمک کا استعمال سنک کی صفائی کے لیے بہترین مانا جاتا ہے۔

cleaning-sink

ریفریجریٹر

فریج کی خریداری کے وقت معیار مدنظر رکھنا ضروری ہے۔کیونکہ مشاہدے نے یہ ثابت کیا ہے کہ فریج کا معیار اس کی مجموعی کارکردگی پر اثر انداز ہوتا ہے۔بچوں کو سمجھائیں کہ فریج کو الماری سمجھ کر باربار کھولنے سے پر ہیز کریں، ورنہ اس میں موجود اشیاء اور دیگر غذائیں بیرونی جراثیم سے محفوظ نہیں رہ سکیں گی۔اور فریج میں پڑے ہونے کے باوجود خراب ہو جائے گی۔

refrigerator