chocolate-souffle-recipe

چاکلیٹ سوفلے بنانے کا طریقہ


چاکلیٹ سوفلے ایک توانائی سے بھرپور غذا ہے. یہ ایک بہت ہی مزیدار اور میٹھی ڈش ہے جو بچوں اور بڑھوں میں یکساں مقبول ہے. آج میں اس کو بنانے کی بہت ہی سادہ اور آسان ترکیب آپ کی خدمت میں پیش کروں گی.
اجزاء:

  1. دودھ ایک کپ
  2. کوکو پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  3. انڈے دو عدد
  4. سنگترے کا رس 1/2 کپ
  5. چینی 1/2 کپ پیسی ہوئی
  6. جیلٹن پاؤڈر دو چائے کے چمچ
  7. تازہ کریم ایک کپ
  8. پانی چوتھائی کپ

ترکیب
ٹھنڈے دودھ میں کوکو پاؤڈر شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں.
chocolate-cream
پھر چولہے پر پکنے کے لیے رکھ دیں اور چمچ چلاتے رہیں۔
اب انڈے کی زردی میں چینی مکس کر کے اس کو دودھ میں شامل کریں اور چمچ مسلسل چلاتے رہیں. ہلکی آنچ پر پکائیں جب گاڑھا ہو جائے تو اتار لیں. زیادہ نہ پکائیں۔ جب کسٹرڈ ٹھنڈا ہو جائے تو اس میں جوس شامل کر دیں. جیلٹن پاؤڈر کو چوتھائی کپ پانی میں حل کریں. اگر یہ مکمل حل نہ ہو تو ہلکی آنچ پر پکا لیں تاکہ گٹھلیاں نہ بنیں اب جیلٹن پاؤڈر کو چھلنی سے چھان لیں . پھر اس کو کسٹرڈ میں شامل کر دیں. اب انڈے کی سفیدی کو بیٹر کی مدد سے اچھی طرح پیھنٹیں اور پھر اس کو کسٹرڈ میں ملا دیں. اور فریش کریم کو بھی بیٹر کی مدد سے اچھی طرح پیھنٹ لیں جب کریم گھاڑی ہو جائے تو اس کو بھی کسٹرڈ میں شامل کر دیں. اور آہستہ آہستہ مکس کر لیں.
chocolate-souffle-with-cream
پھر ایک پیالے میں نکال کر ٹھنڈا کر لیں کچھ دیر کے لئے فریزر میں رکھیں اور جب یہ ٹھنڈا ہو جائے تو خود بھی کھائیں اور دوسروں کو بھی کھلائیں۔
coold-chocolate-souffle-recipe

chocolate souffle recipe, dish, sweet, home, chocolate cake, Urdu, delicious, cupcakes, healthy