bread-pakora-urdu-recipe

کرسپی بریڈ پکوڑہ


رمضان میں خواتین افطاری میں نئی نئی ڈشیز بناتی ہیں. ہم آج آپ کو کرسپی بریڈ پکوڑے کی مزیدار ڈش بنانا سکھائیں گے. آپ اس کو چائے کے ساتھ بھی پیش کر سکتے ہیں. آمید ہے آپ کو یہ رسپی بہت پسند آئے گی.
اجزاء

  1. بریڈ سلائس چار عدد
  2. بیسن ایک پاؤ
  3. لال مرچ ایک چائے کا چمچ
  4. انار دانہ ایک کھانے کا چمچ
  5. اجوائن آدھا چائے کا چمچ
  6. دھنیا دو کھانے کے چمچ ثابت
  7. بیکنگ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
  8. زیرہ دو کھانے کے چمچ
  9. سوکھی میتھی دو کھانے کے چمچ
  10. آئل تلنے کے لئے
  11. نمک حسبِ ذائقہ

ترکیب:

  1. پہلے لال مرچ، انار دانہ، اجوائن، ثابت دھنیا، زیرہ، سوکھی میتھی اور نمک کو اچھی طرح مِکس کرلیں۔
  2. پھر اس تمام مکسچر کو بیسن میں ملا کر پانی میں گھول لیں۔
    bread-pakora-recipe-urdu
  3. اب بریڈ سلائس اس میں ڈپ کر کے گرم تیل میں فرائی کریں۔
    bread-pakora-recepi
  4. ڈش میں رکھ کر کیچپ کے ساتھ گرم گرم پیش کریں.
    crispy-bread-pakora

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.