crispy-noodles-rolls-urdu-recipe

کرسپی نوڈلز رول اب بنانا اور بھی آسان


نوڈلز بچے ہوں یا بڑے سبھی شوق سے کھاتے ہیں. خاص طور پر نوڈلز کا نام سنتے ہی بچوں کے منہ میں پانی آ جاتا ہے. تو آج ہم آپ کو نوڈلز کے رول بنانا سکھائیں گے جو بہت ہی آسان ہے. امید ہے آپ کو یہ ریسپی پسند آئے گی.
اجزاء:

  1. آلو ابلے ہوئے دو کپ
  2. نوڈلز ایک پیکٹ
    noodles-recipe
  3. پیاز باریک کٹی ہوئی دو کھانے کے چمچ
  4. شملہ مرچ باریک کٹی ہوئی دو کھانے کے چمچ
  5. اُبلے ہوئے مٹر آدھا کپ
    green-boiled-peas
  6. نمک حسبِ ضرورت
  7. چاٹ مصالحہ ڈیڑھ چائے کا چمچ
  8. ہرا دھنیا، ہر ی مرچ حسبِ ضرورت
  9. بریڈ کرمبز حسبِ ضرورت
    bread-crumbs
  10. انڈا ایک عدد
Noodles, Rolls, banane ka tarika, noodles, recipe, rolls, urdu, crispy, yummy, spring rolls, chinese rolls, vegetable, online, asian, indian, khana pakana, pakistani, petty.

ترکیب:

  • اُبلے ہوئے آلو اچھی طرح میش کرلیں اور اس میں پیاز، شملہ مرچ، مٹر، نمک، ہری مرچ ، چاٹ مصالحہ اور ہرا دھنیا ڈال کر مکس کریں۔
  • نوڈلز کو اُبال کر پانی خشک کرلیں اور پھر ان کو ٹھنڈا کرلیں۔
  • جب یہ ٹھنڈے ہو جائیں تو ان کو بھی آلوﺅں کے مصالحے میں مکس کر لیں اور رول کی شکل میں بنالیں۔
  • ایک پلیٹ میں بریڈ کرمبز رکھیں پہلے رول پر انڈا لگائیں پھر بریڈ کرمبز لگا کر ڈیپ فرائی کرلیں.
  • پلیٹ میں نکالیں اور گرم گرم پیش کریں.

crispy-noodles-spring-rolls
اگر ریسپی پسند آئےتو تبصرے کے ذریعے اپنی قیمتی آراہ سے ہمیں آگاہ کریں۔ شکریہ۔


جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.