zinger-burger-urdu-recipe

کرسپی زنگر برگر اب گھر پر بنائیں (KFC) 


زنگر برگر بچوں اور بڑوں تقریبا سبھی میں مقبول ہے. خاص طور پر زنگر برگر بچوں کی من پسند خوراک ہے. یہ غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے. اب آپ زنگر برگر گھر پر بنا سکتی ہیں. جس کو بنانے کا طریقہ نہاِیت ہی آسان اور حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق ہے. امید ہے یہ ریسپی آپ کو بہت پسند آئے گی .
اجزاء:

  1. چکن فلے آدھا کلو (بریسٹ، بون لیس) ٹکڑے
  2. کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
  3. مسٹرڈ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  4. نمک ایک چائے کا چمچ
  5. چائنیز نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ
  6. وویسٹر شائر ساس دو کھانے کے چمچ
  7. تیل تلنے کے لئے حسب ضرورت

بیٹر کےلئے:

  1. میدہ دو چائے کے چمچ
  2. بیکنگ پاؤڈر ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  3. انڈہ ایک عدد
  4. چاول کا آٹا دو کھانے کے چمچ
  5. ٹھنڈا پانی حسب ضرورت
  6. نمک آدھا چائے کا چمچ

کوٹنگ کےلئے:

  1. بریڈ کرمبز ایک کپ
  2. بن حسب ضرورت
  3. مایونیز حسب ضرورت
  4. سلاد کے پتے حسب ضرورت
  5. چیز سلائس حسب ضرورت

zinger burger, recipe, Urdu, fast food, pakistan, pakistani, asian, south, online, latest, indian, india, homemade, tips, tricks, delicious, easy, yummy, kitchen, cusine, chicken, breast, fillet, burger, crispy, spicy, snacks

ترکیب:

  1. چکن کو کالی مرچ، مسٹرڈ پاؤڈر، نمک، چائنیز نمک اور وویسٹر شائر ساس لگا کر چوبیس گھنٹوں کے لئے میری نیٹ کرلیں۔
    chicken
  2. بیٹر کےلئے بیٹر کے تمام اجزاء کو آپس میں یکجان کرلیں اور ایک گاڑھا بیٹر تیار کرلیں۔
  3. کوٹنگ کےلئے:بریڈ کرمبز استعمال کریں.
  4. میری نیٹ کئے ہوئے چکن کو پہلے ٹھنڈے پانی میں ڈپ کریں پھر بیٹر میں ڈبو کر نکال لیں اور اس کو بریڈ کرمبز کے ساتھ کوٹ کر دیں۔
  5. پھر اسے گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کریں۔
    fried-chicken
  6. بن کو دو ٹکڑوں میں کاٹ کر اس پر مایونیز پھیلا دیں۔
    burger-bun
  7. پھر چکن، سلاد کے پتے اور چیز سلائس رکھ دیں۔
    zinger-burger-recipe
  8. چلی ساس اور کیچپ کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔

اس ریسپی کے بارے میں تبصرے کے ذریعے اپنی قیمتی آراہ سے ہمیں آگاہ کریں شکریہ۔

 


جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.