cucumber-face-mask

کھیر ے کا فیس ماسک وقت سے پہلے بڑھاپا روکنے میں مفید


وقت سے پہلے بڑھاپا یعنی چہرے پر جھریاں ظاہر ہونا، بہت سی وجوہات کی بنا پر ایسا ہوتا ہے، کھیرے کا فیس ماسک ان جھریوں کے لیے بہترین عمل ہے جس کے استعمال سے آپ کی جلد تروتازہ اور نکھر جاتی ہے۔کھیرے میں شامل قدرتی اجزاء جو جلد کو گورا کرتے ہیں اور جھریوں کو آسانی سےختم کرتے ہیں۔

ماسک بنانے کے اجزاء

کھیرا آدھا

ایلوویرا جیل دو چائے کے چمچ

alovera-gel

لیموں آدھا چائے کا چمچ

گلاب کا عرق آدھا چائے کا چمچ
Arq-e-Gulab-Rose-Water
کھیرے کے چھلکے اُتار کر اسے کاٹ لیں ۔

آدھے کٹے ہوئے کھیروں کو دو چمچ ایلو ویرا جیل، آدھا چائے کا چمچہ لیموں کا جوس اور آدھا چمچ خالص عرق گلاب ملا کر بلینڈ ر میں ڈال کر پیس لیں۔

چہرے کی جھریوں کے لیے چہرے کا ماسک تیار ہے۔ اب اس کو اپنے چہرے پر ماسک کی طرح استعمال کریں۔اور بیس منٹ کے لیے چھوڑ دیں اور پھر چہرے کو ٹھندے پانی سے دھولیں۔ یہ عمل آپ  ہفتے میں دو سے تین بار کریں۔


جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.