facebook-reaction

فیس بک نے کمنٹس کے لیے بھی ری ایکشن متعارف کروادئیے


فیس بک نے پوسٹ کے بعد اب  کمنٹس کے لیے بھی ری ایکشن متعارف کروادئیے۔ یہ فیچر ابھی صرف ڈیسک ٹاپ صارفین استعمال کر سکتے ہیں۔ لیکن جلد ہی موبائل صارفین کے لیے بھی متعارف کرا دیا جائے گا۔

پسند کریں یا نہ کریں اب آپ کی مرضی فیس بک نے اپنے گزشتہ سال متعارف کرائے گئے لائیک بٹن یعنی ری ایکشنز کو مزید توسیع دے دی ہے۔جی ہاں فیس بک ری ایکشنز کو کمپنی نے مزید آگے بڑھایا ہے اور اب کمنٹس میں بھی آپ اپنے دوستوں کے کمنٹ کو ایموجی کے ساتھ سجا سکتے یا پسند کرسکتے ہیں۔

emoji-react

فیس بک ری ایکشنز کمنٹس میں لائیک پر دستیاب ہیں اور آپ لو، ہا ہا، دکھی یا دیگر رئیپلائی ایڈ کرسکتے ہیں۔یہ فیچر بتدریج صارفین تک پہنچایا جارہا ہے اور ہوسکتا ہے کہ ہر ایک کے پاس دستیاب نہ ہو، تاہم کمنٹس میں ری ایکشنز کو بالکل اسی طرح استعمال کیا جاسکتا ہے جیسے کسی پوسٹ کو لائیک کرنے کے دوران کیا جاتا ہے۔

یہ پہلی بار نہیں فیس بک نے اس لائیک بٹن کو توسیع دی ہو۔

گزشتہ سال سامنے آنے والے اس لائیک بٹن کو رواں سال کے شروع میں میسنجر میں بھی متعارف کرایا گیا تھا جس میں ڈس لائیک جیسا ایموجی بھی شامل ہے۔

facebookreactions-

فیس بک کے مطابق جب کوئی صارف دل، اداسی یا غصے کے ایموجی کو استعمال کرتا ہے تو اس سے عندیہ ملتا ہے کہ وہ شخص اس چیز کے بارے میں زیادہ جذباتی ہوکر سوچ رہا ہے جو کہ عام لائیک کے مقابلے میں مختلف سوچ کا اظہار ہے۔

لہذا فیس بک اپنے صارفین کی تعداد میں اضافہ کرنے لیے اور اپنے موجودہ  صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے آئے دِن کچھ نہ کچھ نیا ضرور متعارف کرواتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے رکنیت حاصل کریں ۔ شکریہ۔


جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.