father and son

ایک باپ کی سوچ


ایک بڑی کمپنی کے گیٹ کے سامنے ایک مشہور سموسے کی دوکان تھی۔لنچ ٹائم میں اکثر کمپنی کے ملازم وہاں آکرسموسے کھایا کرتے تھے۔

Samosa-Shop

ایک دن کمپنی  کے ایک منیجر سموسے کھاتے کھاتے سموسے والے سے مذاق کے موڈ میں آگیا۔منیجر صاحب نے سموسے والے سے کہا،"یار شاہد، اپنی دوکان تم نے بہت اچھی طرح سے سیٹ کی ہے" لیکن کیا تمہیں نہیں لگتا کہ تم اپنا وقت اور ٹیلینٹ سموسے بیچ کر برباد کر رہے ہو؟ سوچو! اگر تم میری طرح اس  کمپنی میں کام کر رہے ہوتے تو"آج کہاں ہوتے؟ ھوسکتا ہے شاید آپ بھی میری طرح آج مینجر ہوتے ۔ا س بات پر سموسے والے نےکافی دیرسوچنے کے بعد بولا:" سر یہ میرا کام آپ کے کام سے کافی بہتر ہے۔ 10 سال پہلے جب میں ٹوکری میں سموسے فروخت کرتا تھا۔

the-somosa-vendor

تبھی آپ کی جاب لگی تھی،تب میں مہینہ بھر میں ہزار روپے کماتا تھا اور آپ کی تنخواہ 10 ہزار۔ان دس سالوں میں ہم دونوں نے  خوب محنت کی۔ آپ سپروائزر سے مینجر بن گئے۔اور میں ٹوکری سے اس مشہور دوکان تک پہنچ گیا۔ آج آپ مہینے کے 50000 ہزار کماتے ہیں اور میں60000 روپے کماتا ہو۔ لیکن اس لیے میں اپنے کام کو آپ کے کام سے بہتر نہیں کہہ رہا،بلکہ یہ تو میں اپنے بچوں کی وجہ سے کہہ رہا ہو۔ ذرا سوچیے ! کہ سر میں نے تو بہت تھوڑے کم روپوں سے دھندہ شروع کیا تھا۔مگر میرے بیٹے کو یہ سب نہیں جھیلنا پڑے گا۔ میری دوکان میرے بیٹے کو ملے گی،میں نے زندگی میں جو محنت کی ہے اس کا فائدہ میرے بچے اُٹھائیں گے۔جب کہ آپ کی زندگی بھر کی محنت کا فائدہ آپ کے مالک کے بچے اُٹھائیں گے۔اب آپ اپنے بچے کو ڈائریکٹ یعنی اپنی پوسٹ پر تو نہیں بٹھا سکتے نا؟

اسے بھی آپ کی طرح زیرو سے شروعات کرنا پڑے گی۔ اور مدت کے اختتام میں وہیں پہنچ جائے گا جہاں ابھی آپ ہو۔ جب کہ میرا بیٹا بزنس کو یہاں سے اور آگے لے کر جائے گا۔اور اپنے دور میں ہم سب سے بہت آگے نکل جائے گا۔ اب آپ بتائیے کہ کیسے میرا وقت اور ٹیلینٹ برباد ہو رہا ہے۔" منیجر نے سموسے والے کو دو سموسے کے 20 روپے دیے اور بغیر کچھ بولے وہاں سے چلا  گیا۔

father, great,great father,story,stories,khani,kahniya, inspire, inpiration,manager,shop, company ,son, income, low , high, postion, strong, rich, struggle,hard, working, hard working, hard work man, Pakisatn, pakistani,
Indian, Asian, desi ,urdu, ghomti,serious,moral, children,area, progress, possible, life,job, owner,child, month, time,talent,somsay wala,famous