old-before-your-time

چند ایسی عادات جو آپ کو بوڑھا کر رہی ہیں


کیا آپ وقت سے پہلے بوڑھے ہو رہے ہیں؟ کیا آپ اپنی اصل عمر سے زیادہ کی عمر میں نظر آرہے ہیں؟ اور اسی وجہ سے آپ  اپنے دوستوں  سے ملنا یا کسی دعوت میں شریک ہونا  پسند نہیں کرتے اور آئینے کے سامنے جانے سے گھبراتے ہیں۔

تو ان اسباب کی وجہ جاننے کے لیے آپ کے روزمرہ کے شیڈول کا جائزہ لینا ہو گا مطلب یہ کہ اپنی خوراک میں کن اشیاء کا استعمال کرتے ہیں؟کس انداز میں سوتے ہیں۔ اور ایسی کئی عادات جو وقت سے پہلے ہی آپ کی عمر میں اضافےباعث بن رہی ہیں۔

old-&-young-lady-

ماہرین نے ذیل میں کچھ ایسی عادات کا ذِکر کیا ہے جن کو اپنانے سے آپ وقت سے پہلے بوڑھے نظر آنا شروع ہو جاتے ہیں۔

1. نیند کا پورا نہ ہونا۔

نیند کا پورا نہ ہونا بھی آپ کی عمر میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔ آپکی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے نظر آنا شروع ہو جاتے ہیں۔چہرے پر تھکاوٹ کے آثار نمودار ہونے لگتے ہیں۔ماہرِین صحت کے مطابق کم سے کم 7 سے 8 گھنٹے کی بھرپور نیند صحت پر خوشگوار اثر قائم کرتی ہے۔ بھرپور اور مکمل نیند کے  لیے ضروری ہے کہ جب آپ کو نیند آنے لگے تو اپنے آپ کو کسی اور کام میں مصروف کرنے (ٹی-وی اور موبائل فون سوئچ آف کر دیں)کی بجائےبستر پر لیٹ جائیں۔نیند میں کمی کئی مسائل کا سبب بنتی ہے اس سے دن بھرتھکن کا احساس رہتا ہے اور وزن میں اکثر اضافہ بھی ہو جاتا ہے۔

sleep-at-time

2. ورزش نہ کرنا۔

اگر آپ ذیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں تو یہ عادت صحت کے لیے بہتر نہیں ہے۔ایسے افراد جو اپنا زیادہ  تروقت کرسی یا صوفے پر بیٹھ کر گزارتے ہیں انھیں گردے، کینسر جیسی بیماریوں کا سامنا  کرنا پڑ سکتا ہے۔اگر ایسی عادات آپ میں ہےتو ترک کردیجئے اور ورزش کو اپنے معمول میں شامل کریں۔اس سے آپ چاق و چوبند اور چست  نظر آئیں گے۔

girl-taking-exercise

3. میک اپ کا غیرضروری استعمال۔

میک اپ کا زیادہ استعمال بھی آپ کی عمر میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔ خاص طور ایسے پروڈکٹ جن میں آئل ملا ہو یہ آپ کی جلد کے مسام کو بند کر دیتے ہیں اور اس کے علاوہ  اس میں مختلف قسم کےکیمیکل شامل کیے جاتے ہیں۔ جو سکن کی قدرتی چکنائی کو ختم کر دیتے ہیں۔آپ اپنی عمر سے زیادہ بڑے نظر آنے لگتے ہیں۔ایسے پروڈکٹ کا استعمال کریں جو آئل فری ہو۔ ہربل اشیاء  کو  ترجیح دیں۔اور رات کو سونے سے پہلے میک اپ اچھے طریقے سے صاف کر کے چہرہ دھو کر سوئیں۔

4. اسٹرا کے استعمال سے پرہیز کریں۔

سوفٹ ڈرنک پینا آجکل سبھی کو بہت پسند ہے لیکن اس کو اسٹرا سے پینا نہ صرف دانتوں کے لیے بلکہ آنکھوں کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔آنکھوں کے گرد لکریں بھی بننے لگتی ہے اور ہونٹوں کے گرد بھی لکریں نمودار ہو جاتی ہے۔اس مستقل عمل سے آپ کا چہرہ عمر رسیدہ نظر آنے لگتا ہے۔

اس لیےسوفٹ ڈرنک پینے کے لیے اسٹرا کی بجائے گلاس کا استعمال کریں۔اور سگریٹ نوشی کی عادت کو ترک کریں۔

drink-soft-drink

5. میٹھے کا زیادہ استعمال۔

شوگر کی ذیادتی بھی عمر میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔بلکہ اس سے آپ کے دانت اور مسوڑھے بھی شدید متاثر ہوتے ہیں۔ شوگر میں پائے جانے والے مالیکول جسم میں موجود پروٹین فائبر مٹھاس کی ذیادتی سے تباہ ہو جاتے ہیں۔اس لیے اگر آپ ایورگرین جلد کے مالک بننا چاہتے ہیں تو شوگر اور اُس سے تیار کی ہوئی اشیاء سے دور رہیں۔

stay-away-from-sweets

اختتامی نوٹ:

مندرجہ بالا میں بیان کی گئی وہ تمام عادات ہے جن کو اپنانے سے آپ لمبے عرصے تک جوان اور خوبصرت نظر آ سکتے ہیں۔اگر آپ کو ہماری پوسٹ پسند آتی ہے تو مہربانی فرما کر بذریعہ تبصرے سے ہمیں اپنی قمیتی آراہ سے آگاہ کریں اور صحت کے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کے ہمیں سبکرائب کریں ۔ شکریہ۔

Health,issue,habbit,old,young,damage,sweet,things,skin,young,everGreen,ghomti,daily,new,latest,colddrink,sleep,
mobilephone,t.v.FB,smoking,makeup,eyes,disease,pakisatn,pakistani,indain,sout,Asia,before,time,routine

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.