illness-image

بیمار ہونے کے چند سنہری مواقع


ہمارے اس پیارے ملک میں بیمار ہونے کے لیےکسی وجہ کی ضرورت نہیں بلکہ بیمار ہونےکے بہت سے مواقع ارزاں قیمت پر پائےجاتے ہیں . پیکجز کےاس دور میں جہاں ہرادارہ آئےدن نِت نئے پیکجز کی سہو لیا ت فراہم کرتا ہے . اسی طرح ایک بیماری کے ساتھ  دو مفت ملتی ہیں . آپ جب ، جہاں اورجس وقت بھی بیمار ہونا چاہیں یہ سہو لت بآ سا نی میّسر ہو تی ہے . اگر ان سب کے بعدبھی کوئی بیمار نہیں ہوتا تو یہ اس پراللہ کی خاص عنا یت ہے.

funny short story, comic story, funny urdu story, comics funny story

آپ اخبارات کامطالعہ کرے یا ٹی وی پر کوئی خبرسنے،ایسا کرتے ہی آ پ کا بلڈ پریشر آسمان کوجا لگے گا. اپنے معز ز لیڈ رانِ کرام کے سیاسی بیانات سنتے ہی آپ اپنےجسم میں شوگرکی کمی محسوس کریں گے.

sugar-patient-image

اپنی محنت کی خون پسینے کی کمائی سے بازارکی اشیا ء  خریدتےہی آپ معدے کی بیماری میں مبتلا ہو جائیں گے اور یہ بیماری مستقل بنیاد پر ہو گی . ملا وٹ شدہ خوراک تو باقی تمام نظام کےبخیے اُدھیڑ کر رکھ دےگی. کسی دکان کی ریٹ لسٹ پڑھتے ہی دل کے فیل ہونے کے امکانات مزید روشن ہوجاتے ہیں.
road-traffic-image
اپنے روزمرہ کے کام سرانجام دینے کے لئے جب آ پ سفر کریں، ٹریفک کے اتنے اعلیٰ قوانین کو دیکھ کرآپ ڈپریشن کےمریض بن جائیں گے.اپنی موٹرسائیکل پرشہر بھرکا ایک چکرلگا ئے ، گردو غبار اور دھواں سے آپ کو بہت سی بیماریاں لاحق ہو جائیں گی .  مثلا آ نکھ، ناک ، کان اورگلے کی بیماریاں .

sick-girl
یعنی تقریبا تمام بیماریاں آپ پرحملہ آور ہونگی سوائے چند ایک کے . اورخوشخبری یہ کہ ان کا علاج کروانے کے لئے جب آپ اپنی خون پسینے کی کمائی سے خرچ کریں تو بھی شفاء کی بجائےمرض بڑھنے کےامکانات زیادہ روشن نظرآتے ہیں.


جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.