hair-color-method-homemade

اب پالرکی ضرورت نہیں گھر بیٹھے با لوں کے رنگ تبد یل کریں


 اب پالر کی ضرورت نہیں گھر بیٹھے با لوں کے رنگ  تبد یل کریں .گھریلو چیزوں اور قدرتی پودوں سے فائدہ اُٹھائیں اور ہر قسم کے نقصان سے بچیں اور بالوں کو بھی بچائیں۔

پرانے دنوں میں بالوں کو رنگ سفید بالوں کو چھپانے کیلئے کیا جاتا تھا. لیکن اب مختلف رنگوں میں اپنے بالوں کو رنگنا  ایک رجحان بن گیاہے. بالوں کے رنگ میں تبدیلی آپ کے چہرے میں ایک بڑی تبدیلی کا باعث بنتی ہے۔ آپ بازار میں دستیاب ہیئر کلرز سے بھی بالوں کا رنگ تبد یل کرسکتے ہیں لیکن ان میں موجود سخت کیمیکلز سےکچھ لوگوں کو الرجی ہوجاتی ہے۔ گھر میں بنائی گئی تراکیب محفوظ اور فائدہ مند ہوتی ہیں۔ ہمارے پاس ایسے بہت سارے قدرتی   پودے موجود ہیں جو ڈائرزکے طور پر کام کرتے ہیں ۔

 بالوں کو رنگنے کے بعض حقائق:

بالوں کو رنگنے کی دو قسمیں ہیں مستقل اورنیم مستقل۔

  1. مستقل ڈائی ہائیڈروجن پر آکسائیڈ کے ساتھ استعمال کی جاتی ہے. ہائیڈروجن بالوں کے منہ کھولتا ہے اور بالوں کو چھیدتا ہے۔
  2. نیم مستقل ڈائی پانی پر منحصر ہے اور کم نقصان دہ ہوتی ہے۔ یہ ڈائی 20 مرتبہ شیمپو کرنے تک بال میں رہتی ہے.یہ ڈائی بالوں کی بڑھوتری پر اثر نہیں کرتی۔

بالوں کا رنگ بھورا  / سنہرا کرنا۔

brown-hair-color-tips

آدھا کپ لیموں کا رس اور دو کپ کیمومائل چائے  لیں۔ اپنی مرضی کے رنگ کے مطابق لیمو کے رس میں چائے کواُبال لیں اور پھر اس کو ٹھنڈا کرلیں۔ کم از کم اسے ایک گھنٹے تک بالوں کی جڑوں میں برش کی مدد سے لگائیں۔ اس کے بعد آپ بالوں کو دھو لیں اور کنڈیشنر کا استٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰعمال کریں۔ چند ہفتے بعد نمایاں تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔

قرمزی رنگ کے بال رنگنا۔

dye-burgandy-hair-color

ایک چمچ کالی چائے یا کالی کافی  لیں۔ پانی میں چائے یا کافی کو اُبال لیں اور اپنی پسند کا رنگ نکال لیں اور پھر اس کو ٹھنڈا کرلیں۔ کم از کم اسے ایک گھنٹے تک گیلے بالوں کی جڑوں میں برش کی مدد سے لگائیں۔ پھر ٹھنڈے پانی کے ساتھ دھو لیں۔ نمایاں نتائج کے لئے روزانہ استعمال کریں۔

 بالوں کا رنگ لال کرنا۔ 

red-hair-color-tips
ایک پاوَ گلاب کی پتیاں یا 3-2 لونگ اورایک چمچ کالی چائے کو پانی میں اُبال لیں اور پھر اس کو ٹھنڈا کرلیں۔ ایک ہفتے کے لئے مسلسل بالوں میں اس کا اطلاق کریں, بال خوبصورت اور سرخ رنگ کے ہو جائیں گے۔

مہندی سے بال رنگنا-

hina-hair-color

مہندی سے بال رنگنا سب سے محفوظ اور سب سے زیادہ وسیع پیمانے پر استعمال کیےجانے والا طریقہ ہے۔ ½ کپ مہندی پاؤڈر، ایک انڈہ،ایک چمچ دہی،  ½ چمچ کالی کافی یا چائے کو لے لیں اوران تمام اجزاءکو ملا لیں اور تقریبا ایک گھنٹے کے لئے بالوں پر لگائیں۔ پھر پانی کے ساتھ دھو لیں۔ دیرپا اور بہترین نتائج کے لئے تین دن مسلسل اس عمل کودہرائیں۔

 


متعلق ثناء فراز

مزیددیکھیں

6-cool-ways-to-recycle-plastic-bottles-home-tips-diy

پلاسٹک بوتل کو ری سائیکل کرنے کے 6 نایاب طریقے