chicken-fajita-piza-homemade

چکن فجیتا پیزا بنائیں اب گھر پر


فاسٹ فوڈ کھانا اب ہمارے کلچر کا حصہ بنتا جارہا ہے۔ فاسٹ فوڈ ایسے کھانے کو کہتے ہیں جسے آپ چلتے پھرتے کھا سکیں۔ آج کل کی نوجوان نسل اس سے بہت شوق سے کھاتی ہے۔ ہمارے شہروں میں فاسٹ فوڈ کلچر بھی بڑی تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ کے ایف سی، میکڈونلڈ اور سب وے کے علاوہ بھی فاسٹ فوڈ چین تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ پیزا ہٹ کے علاوہ بھی پیزا کی بہت سے ریسٹورینٹ کھل گئے ہیں۔ ان سب وجوہات کے پیش نظر آج ہم آپ کو صحت مند اور غذایت سے بھرپور پیزا گھر پر بنانے کی ترکیب بتائیں گے جس کو سیکھ کر آپ چند منٹوں میں پیزا تیار کر سکتے ہیں.
اجزا:

  • چکن بون لیس کیوبز میں کٹی ہوئی آدھا کلو
  • چلی ساس دوکھانے کے چمچ
  • کالی مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
  • نمک آدھا چائے کا چمچ
  • سرکہ ایک کھانے کا چمچ
  • سویا ساس ایک کھانے کا چمچ
  • لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ

ٹاپنگ کےلئے:

  • پیزا سوس ایک کپ
  • موزریلا یا چیڈر چیز ایک کپ
  • اوریگا نو آدھا چائے کا چمچ
  • مشروم ایک کپ
  • ٹماٹر کیوبز میں کٹے ہوئے ایک عدد

ڈو بنانے کے لئے:

  • میدہ ڈیڑھ کپ
  • انڈا ایک عدد
  • خمیر ایک کھانے کا چمچ
  • نیم گرم پانی حسب ضرورت
  • آئل دو کھانے کے چمچ

ترکیب:

  • ایک پیالے میں چکن، چلی سوس، سویا سوس کالی مرچیں نمک سرکہ اور لہسن ڈال کر اچھی طرح تمام اجزا ملائیں اور بیس سے پچیس منٹ کیلئے رکھ دیں.
  • اب کڑاہی میں چکن کو درمیانی آنچ پر ہلکا سا گلا لیں.
  • ڈو بنانے کےلئے میدہ میں نمک ، انڈا اور چینی ملا خمیر ڈال کر نیم گرم پانی کے ساتھ ڈو کے تمام اجزا کو نرم گوندھ لیں.
    piza-urdu-recipe
  • اوون کو ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کرلیں.
  • اب ڈو کو تھوڑی دیر کیلئے اوون میں رکھ کر گرم کرلیں تاکہ وہ پھول جائے.
  • اب خمیر کو بیل لیں پھر اسے بیکنگ ٹرے میں رکھ کر ہلکا سا آئل لگائیں اور چمچ کی مدد سے چھوٹے چھوٹے سوراخ کردیں.
    chicken-fajita-piza-recipe-in-urdu
  • پیزا سوس، چکن کیوبز،چیز،مشرومم، ٹماٹر، شملہ مرچ اور اوریگانو سے ٹاپنگ کر کے پندرہ سے بیس منٹ کے لئے بیک کرلیں.
  • چکن فجیتا پیزا تیار ہے۔
    fajita-piza-homemade-recipe

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.