ice-cream-shake

مزیدار آئس کریم شیک بنانے کا طریقہ


گرمیوں کا رمضان ہو اور افطاری میں ٹھنڈے ٹھار مشروبات نا ہوں ایسا ہو ہی نہیں سکتا۔ خواتین افطاری میں عام طور پر ٹھنڈی ٹھنڈی اشیا بنانے کی کوشش کرتی ہیں توآئیے جانتے ہیں آئس کریم شیک کیسے بناتے ہیں.
اجزا:

  1. آئس کریم(اپنی پسند کا فلیور لیں) دو اسکوپ
  2. دودھ ڈیڑھ گلاس
  3. برف ایک کپ
  4. کنڈینسڈ ملک یا گاڑھا دودھ دو کھانے کے چمچ یا حسب ذائقہ
  5. بادام اور پستے باریک کٹے ہوئے دو کھانے کے چمچ

ترکیب:

  1. بلینڈر میں دودھ، برف، کنڈینسڈ ملک اور آئس کریم ڈال کر بلینڈ کرلیں۔
  2. اچھی طرح گرائنڈ کریں، یہاں تک کے جھاگ بن جائے۔
    ice-cream-shake-homemade
  3. پھر اس میں بادام، پستے ڈال کر چمچ کی مدد سے ملائیں اور گلاسوں میں ڈال کر پیش کریں۔
  4. افطاری میں مزے دار آئس کریم شیک سے لطف اٹھائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.