happiness

خوشیاں کیسے حاصل ہونگی؟


آج لیکچر کا آخری دن تھا۔ کلاس روم کے طلبہ میں چہ مگوئیاں جاری تھیں۔ اتنے میں پروفیسر صاحب کلاس روم میں داخل ہوئے۔ کلاس روم کی بھنبھناہٹ آہستہ آہستہ گہری خاموشی میں بدلنے لگی۔ دیکھا کہ پروفیسرصاحب  کے پیچھے ایک غبارے والا ڈھیر سارے سرخ رنگ غبارے  لے کر کے کلاس روم میں داخل ہورہا ہے۔
پروفیسر صاحب کے اشارے پر غبارے والے نے ایک ایک کرکے سارے غبارے طلباء میں تقسیم کردئیے۔ ایک طالب علم پروفیسر صاحب سے مخاطب ہوا:
‘‘سر آج ویلنٹائن ڈے نہیں ہے۔’’ ایک طالب علم نے جملہ کسا۔ ‘‘ سر!کیا آپ کی سالگرہ ہے؟’’ ایک اور طالب علم بولا۔
پروفیسر صاحب نے مسکراتے ہوئے کہا:
آپ میں سے ہر ایک کومارکر کا استعمال کرتے ہوئے ا ن غباروں پر اپنا نام لکھنا ہے ۔’’ سب نے پروفیسر صاحب کے کہنے پر نام لکھ دئیے ۔ اس کے بعد تمام غبارےجمع کرکے دوسرے کمرے میں ڈال دیے گئے۔ آپ پروفیسر صاحب نے تمام طالب علموں سے کہا کہ ‘‘اب سب طلبہ غباروں والے کمرے میں جائیں اور اپنے اپنے نام والا غبارہ تلاش کریں ، دھیان رہے کہ کوئی غبارہ نہ پھٹے اور آپ سب کے پاس پانچ منٹ ہیں۔
ہر کوئی بدحواسی کے عالم میں ایک دوسرے کے ساتھ ٹکراتے ہوئے،دوسروں کو دھکیلتے ہوئے اپنے نام کا غبارہ تلاش کرنے لگا۔ ایک افراتفری کا سماں تھا۔ سارے غبارے ایک ہی رنگ کے تھے۔ پانچ منٹ تک کوئی بھی اپنے نام والا غبارہ تلاش نہ کرسکا۔ یہ دیکھ کر پروفیسر انصاری صاحب نے کہا کہ
اب آپ کے پاس پانچ منٹ ہیں کوئی بھی غبارہ پکڑ لیں اور اس کے نام والے شخص کودے دیں، دو تین منٹ ہی گزرے ہوں گے کہ تمام افراد کے پاس اپنے اپنے نام والے غبارے تھے۔
پروفیسر انصاری صاحب کلاس سے مخاطب ہوتے ہوئےبولے:
بالکل اسی طرح ہماری زندگی ہے، ہر کوئی بدحواسی کے عالم میں اپنے ارد گرد خوشیاں تلاش کر رہا ہے یہ نہ جانتے ہوئے کہ وہ کہاں ہیں۔"
نوجوانوں! یاد رکھو…ہماری خوشی دوسروں کی خوشی میں پنہاں(موجود) ہے، اگر ہم دوسروں کو ان کی خوشی دے دیں تو آپ کو آپ کی خوشی مل جائے "گی

لہذا اس کہانی سے ہمیں یہ سبق حاصل ہوتا ہے ہمیں دوسروں کی  خوشی میں خوش ہونا چاہیے اس سے نہ صرف آپ کے ارد گرد کے لوگ خوش ہونگے بلکہ آپ کو بھی خوشی ملے گی۔

happy,kush,happiness,others,student,class,professor,teacher,hawcker,moarl,lesson,story,urdu,ghomti,pakistan,pakistani,indain,asain,ballon,red,colour,name,write,marker,search,around,people,birthday,valentine,day,