human-rights-day-10-december

آو!آج کسی کے حق کے لیے آواز اٹھائیں۔ عالمی حقوق کا دن


پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن دس (10)دسمبرکو منایا جاتا ہے۔اس دن انسانوں کے حقوق پر روشنی ڈالی جاتی ہے حق وانصاف اور برابری کے حقوق کے بارے میں بحث کی جاتی ہے۔

ہر سال 10 دسمبرکو انسانی حقوق کا دن منایا جاتا ہے . اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے1948 میں انسانی حقوق کے دن کاعالمی اعلان کیا ۔ 1950 میں اسمبلی نے قرارداد  423 منظور کی۔ تمام ریاستوں اور دلچسپی رکھنے والی تنظیموں کو دعوت دی گئی تاکہ وہ باہمی مشاورت سے فیصلہ کریں اور ہر سال 10 دسمبر کو عالمی حقوق کے دن کے طور منایا جائے۔

پاکستان میں بھی یہ دن باقی ممالک کی طرح جوش خروش سے منایا جاتا ہے مگر افسوس اس بات کا ہے کہ پاکستان میں نہ تو مزدوروں کےحقوق کا خیال رکھا جاتا اور نہ عام شہریوں کا۔ کمزور انسان کو سزا دی جاتی ہے اور تمام قوانین لاگو کیے جاتے ہیں اگرحق و انصاف کی بات جائے تو  انصاف کے دروازے عام شہری پر بند ہیں۔"جس کی لاٹھی اُس کی بھنیس" جس کے ہاتھ میں طاقت ہے اُسی کا راج ہے۔

human-rights-day-child

اس دن جن حقوق پر تذکرہ کیا جاتا ہےان حقوق کی ضمانت آئین پاکستان کی اکیس دفعات دیتی ہیں اور ہمارے عظیم رہنما قائداعظم محمد علی جناح  بھی اپنی ہر تقریر میں انسانی حقوق پر زور دے چکے ہیں۔ڈائریکٹر ہیومن رائٹس(انسانی حقوق) پاکستان حسین نقی نے کہا ہے کہ جمہوریت کا ڈی ریل ہونا اور ٹریڈ یونینز نہ بننے سے انسانی حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔ایک ریسرچ کے مطابق یہ کہا جارہا کہ ملک میں انسانی حقوق کی آگاہی ضرور پیدا ہوئی ہے مگر اس پر مزید کام اور غوروفکر کی ضرورت ہے۔ شہریوں پر پولیس کا تشدد اور مزدوروں کے حقوق کی خلاف ورزی ہمارے ملک کے پرانے مسائل ہے آج تک کوئی بھی ان پر قابو نہ پا سکا۔

human-rights-day-police-ctizen

ضرورت اس اَمر کی ہے کہ اب  حکومتوں کو صرف اعلانات کے بجائے اس حوالے سے عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔آج کے دن ہم سب کو بھی مل کر یہ عہد کرنا چاہیے کہ ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھا جائے کیونکہ ایسا کرنے سے ہم ایک پُر امن معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں اور اپنے ملک کو ترقی کے راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔


جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.