wife-parents-house

بیوی اپنے میکے گئی ہے


گھر کے کاموں سے گھبرا کر
اپنی جاب سے تنگ آ کر
چھ ہفتے کی چھٹی پا کر

relax-girl-image
کر کے گھر سنسان گئی ہے
بیوی اپنے میکے گئی ہے
عیش کروں گی اماں کے گھر
کا م کریں گے نوکر چا کر
کار میں لےجائے گا شوفر

car-image
لے کے یہ ارمان گئی ہے
بیوی اپنے میکے گئی ہے
بنوں عاقل میں چاچا ہے
چھانگا مانگا میں تایا ہے

changa-manga-image
سبہی سے مل کر آنا ہے
بنا کے سارے پلان گئی ہے
بیوی اپنے میکے گئی ہے
بولی! رہنا اچھے سے شوہر
دفتر سے سیدھا آ نا گھر
جاتے جاتے ہاتھ میں دے کر
تسبیح اور قرآن گئی ہے

taasbeeh بیوی اپنے میکے گئی ہے
طرح طرح کے کھانے پکا کر
بھر ڈالا ہے سارا فریزر
تا کہ میں نہ کھاؤں باہر
کر کے یہ اطمینان گئی ہے
بیوی اپنے میکے گئی ہے
اک دن فون ملا یا اُس کےگھر

Telephone-image بولے اُس کے نانا اصغر
وہ تو لے کے سارا کنبہ
آج صبح ملتان گئی ہے
بیوی اپنے میکے گئی ہے
دھوپ اور گرمی سے آ کر تنگ
میلا ہوا جب چہرے کا رنگ
اپنی اک سہیلی کے سنگ
وہاں سے وہ کاغان گئی ہے

kaghan-pic بیوی اپنے میکے گئی ہے
آتی ہیں ای میل برابر
اک ہی رٹ ہوتی ہے اکثر
بھیجو ڈالر بھیجو ڈالر

dollars-image
پھنس مشکل میں جا ن گئی ہے
بیوی اپنے میکے گئی ہے
لگتے ہیں بنکوں کے پھیرے
بھیجوں ڈالر شام سویرے

morning-enening-image
چہرا پر غم ہے اور میرے
ہونٹوں کی مسکا ن گئی ہے
بیوی اپنے میکے گئی ہے.