imli-aloo-bukahra-sharbat

املی آلو بخارے کا شربت


املی آلو بخارے کا شربت موسم گرما کے خاص مشروب میں سے ایک مشروب ہے۔اس کو بنانے کا طریقہ بہت ہی آسان ہے۔

اجزاء

  1. املی ایک سو پچیس گرام .آلو بخارہ ایک سو پچیس گرام (خشک)
  2. کاسٹر شوگر آدھا کپ
  3. کالا نمک آدھا چائے کا چمچ
  4. برف حسب ضرورت
  5. تخم ملنگا دو کھانے کے چمچ  (اگر ضرورت ہوتو)

ترکیب

      1. املی اور آلو بخارہ کو الگ الگ ایک کپ پانی میں رات بھر کے لئے بھگو دیں۔
      2. پھر بیج نکال کر بلینڈر میں بلینڈ کرلیں۔
      3. پھر دو کپ پانی میں کاسٹر شوگر کے ساتھ اس مکسچر کو پانچ منٹ پکا کر نکال لیں۔
      4. بلینڈر میں برف، مکسچر اور نمک کے ڈال کر بلینڈ کرلیں۔
      5. ٹھنڈا کرکے سرو کریں۔
      6. تخم ملنگا کو بھگو کر گارنش کرنے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

imli-aloo-bukahra-juice

مزید آسان ریسپی سکیھنے کے لیے ہم سے رکینت حاصل کریں اور تبصرے کے ذریعے اپنی قیمتی آراہ سے آگاہ کیجیے۔ شکریہ۔

imli, Aloo Bukahara, urdu, ghomti, recipe, delicious, mazydar, easy, step by step, summer, season, special, juice, sharbat, syrup, plum, benefits, pakistan, desi, indain, Asian, FB, suger, ice, mashroob, tasty, favorite, child, children, young, man, boy, woman, old, drink