blood-deficiency-types-symptoms

ہیموگلوبن کی کمی، وجوہات، علامات اور علاج



خون کی کمی (Anemia) ایک ایسی کیفیت ہے جس میں خون کے سرخ خلیے بننا کم ہوجاتے ہیں۔ خون کے سرخ خلیوں میں ایک خاص قسم کا مادہ ہیموگلوبن ہوتا ہے جو جسم کے مختلف حصوں میں آکسیجن کی ترسیل کا کام کرتا ہے۔ یہ مادہ آئرن اور پروٹین سے مل کر بنتا ہے۔ خون میں ہیموگلوبن کی کمی ہی دراصل Anemia یا خون کی کمی کہلاتی ہے۔خون کے سرخ ذرات کا دورانیہ حیات ایک سو بیس دن ہے۔

anemia-causes
سرخ خلیوں کا سب سے اہم حصہ ہیموگلوبن ہوتا ہے اور یہ پھیپڑوں سے آکسیجن لے کر جسم کے باقی حصوں تک پہنچاتا ہے۔ اگر جسم میں سرخ خلیوں یا ہیموگلوبن کی کمی واقع ہوجائے تو جسم کے دیگر حصوں کو آکسیجن نہیں پہنچ پاتی جس کے باعث جسم کے دیگر حصوں کو کام کرنے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے۔
وجوہات
جسم میں سرخ خلیوں کی کمی کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔ جن میں جسم کو ضرورت کے مطابق وٹامنز نہ ملنا، آئرن کی کمی، ہڈیوں کا گودا کم ہوجانا یا دیگر امراض اہم ہیں۔ اس کے علاوہ سگریٹ نوشی، وزن بڑھنے یا بڑھتی عمر کی وجہ سے بھی یہ مرض لاحق ہوسکتا ہے۔ سرخ خلیوں کے تباہ ہوجانے سے بھی خون میں کمی واقع ہو جاتی ہے. جن کے سرخ خلیات کمزور ہوں وہ ذرا سے دباؤ سے ہی پھٹ جاتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ مریض کے والدین میں سے کسی کو خون کی کمی رہی ہو یا کسی انفیکشن کے باعث جسم میں جراثیم داخل ہو گئے ہوں۔ اس کے علاوہ جگر یا گردے کی بیماری میں جسم سے خارج ہونے والے زہریلے مواد سے بھی جسم میں خون کی کمی ہو سکتی ہے۔
علامات
عام طور پر اینمیا کی مندرجہ ذیل علامات ظاہر ہوتی ہیں۔

  1. تھکاوٹ کا ہونا
    causes-of-blood-deficiency
  2. کمزوری ہونا
  3. جلد کا پیلا پڑ جانا
  4. سانس لینے میں تکلیف ہونا
  5. سینے میں درد ہونا
  6. چکر آنا
  7. ناخنوں کا سفید ہو جانا
  8. سر میں بھاری پن اور درد رہنا
  9. مریض کی جلد، ہونٹ وغیرہ زردی مائل رنگ کے ہو جانا
  10. مریض کا ہاضمہ خراب رہنا
  11. بھوک کی کمی ہو جانا
  12. مریض کو اکثر قبض رہنا
  13. کام کاج میں دل نہ لگنا
  14. مریض معمولی محنت کر کے بھی تھک جاتا ہے.
  15. مریض کا سانس پھولنے لگتا ہے۔
  16. اگر جسم میں خون کی بہت زیادہ کمی ہو جائے تو پھر انتقال خون کی ضرورت ہوتی ہے۔نہ کروانے کی صورت میں مریض کا دل فیل ہو سکتا ہے جسے میڈیکل کی زبان میں Anaemic Heart Failure کہتے ہیں.
    causes-symptoms-of-anemia

علاج:
خون کی کمی والے افراد کو فوری طور پر اپنا علاج شروع کر دینا چاہیے.
ماہرمعالج سے رابطہ کریں۔
ورزش کو روزانہ کا معمول بنائیں۔
اپنی خوراک میں پھل، سبزیاں اور گوشت کا اضافہ کریں.

anemia meaning, types, anemia causes, anemia meaning in urdu, range, blood test, articles, blood deficiency symptoms, blood deficiency anatomy, diet، animea-causes-and-treatment


جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.