balumahi-film

محبت کی داستان پر مبنی پاکستانی فلم "بلو ماہی"


بلوماہی،محبت کی داستان پر مبنی پاکستانی فلم  ہے جو جمعہ 10 فروری 2017  ویلنٹائن ڈے ویکینڈ پر ریلیز ہو گی۔ اس فلم کی شوٹنگ جنوری 2016 میں شروع ہوئی تھی جس کے ڈائریکٹر حیسام حسین اور پروڈیوسر سعدیہ جبّار ہیں۔ اس فلم کو سنے سٹار والے ریلیز کریں گے ۔

یہ ڈائریکٹر حیسام حسین کی پہلی فلم ہے۔ جو اس سے پہلے بہت سے کامیاب ڈرامے ڈائریکٹ کر چکے ہیں۔ جن کے  نام داستان، اکبری اصغری، اون زارا اورایک نئی سنڈریلا ہیں۔  حیسام حسین کی پہلی فلم بن روئے تھی۔ لیکن پروڈیوسر سے اختلافات کی وجہ سے کام جاری نہ رکھ سکے۔ اس لیے بلوماہی  حیسام حسین کی پہلی  فلم ہے۔ اس فلم کی پروڈیوسر سعدیہ جبار ہیں.بلوماہی ان کی بھی پہلی فلم ہے۔  اس سے پہلے وہ ایک مشہور ڈرامہ 'میرا نام یوسف ہے' کو بھی پروڈیوس کر چکی  ہیں۔ بلوماہی محبت پرمبنی ایک رومنٹک اور مزاحیہ فلم ہے ۔

 بلو ماہی کے کرداروں کی فہرست

بلوماہی کے کرداروں کی فہرست میں عثمان خالد بٹ ،عینی جعفری اور صدف کنول سرفہرمت ہیں۔

مشہور ماڈل صدف کنول فلم کی ڈیبیٹرہیں۔ بلوماہی عینی جعفری کی دوسری فلم ہے اس سے پہلے وہ 'میں ہوں شاہد آفریدی' میں بھی کام کر چکی ہیں۔ عثمان خالد بٹ پہلی دفعہ ایک اہم کردار کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔فلم کی جھلکیاں آج ریلیز ہوئیں۔ اس گانے کو راحت فتح علی خان نے گایا۔

سعدیہ جبارکی فلم کی مزید تفصیلات

فلم ڈائریکٹ کی گئی  – حیسام حسین

فلم لکھی گئی  – سعد اظہر

فلم کے سرفہرمت کردار-عثمان خالد بٹ ،عینی جعفری اور صدف کنول

فلم پروڈیوس کی گئی  – سعدیہ جبار

سکرپٹ – حیسام حسین، سعد اظہر

بلوماہی-فلم حیسام حسین کی طرف سے 2017 میں ریلیز ہو گی

 

balumahi pakistani film release osman khalid butt ainy jaffri

 


ایک تبصرہ

  1. I was reading some of your blog posts on this website and I believe this website is
    really informative! Keep on putting up.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.