lemon-health-Guarantee

لیموں آپ کی صحت کا ضامن


لیموں کو ایک قدرتی اینٹی آکسیڈینٹ کے طور پر جانا جاتا ہے اور اس میں موجود ترش ذائقہ اس کو منفرد اور فائدہ مند بناتا ہے ۔اس کا استعمال نہ صرف جسم سے فالتو چربی ختم کرنے کے کام آتا ہے بلکہ یہ جلد کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتا ہے لیکن اگر لیموں کو نمک اور کالی مرچ کے ساتھ استعمال کیا جائے تو اس کی طاقت میں کئی گناہ اضافہ ہو جاتا ہے۔

بند ناک کھولیں

کچھ افراد سردی اور گرمی دونوں موسموں میں نزلہ زکام کا شکار رہتے ہیں۔اگر وہ اس بیماری سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس پر عمل کریں ۔ زیرہ، سبز الائچی کے بیج، دارچینی اور سیاہ مرچ کو باریک کریں اور باریک پاﺅڈر بناکر اسے سونگھنے سے بند ناک کھل جائے گی۔

گلے کی سوزش ختم کریں

آدھا چمچ سیاہ مرچ، ایک کھانے کا چمچ لیموں کا رس اور ایک چائے کا چمچ سمندری نمک لیں۔ان تمام اجزاء کو ایک کپ نیم گرم پانی میں ملائیں اور دن میں تین سے چار بار اس کے غرارے کرنے سے گلا ٹھیک ہوجائے گا۔

نمی(HYDRATION)

پانی آپ کے جسم میں سب سے اہم غذائیت ہے. جسم کے خلیات کو مناسب طریقے سے کام کرنے کے لئے پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ صحت کے ماہرین کم از کم 8-10، گلاس پانی روزانہ پینے کا مشورہ دیتے ہیں۔ آپ روزانہ پانی کو کافی مقدار میں پینے کے لیے استعمال کرتے ہیں، کیوں نہ اس میں کچھ اور بہتری لائی جائے جس سے آپ کو مزید فوائد حاصل ہوں۔ لیموں کے رس کو پینے کے پانی میں شامل کریں لیموں کا پانی اضافی وٹامن اور غذائی اجزاء، وٹامن سی، میگنیشیم پوٹاشیم، کیلشیم، فراہم کرتا ہے۔جو آپ کو hydrated رہنے میں مدد دیتا ہے۔اس سے آپ کی سکن بھی فریش رہے گی۔

وزن میں کمی

لیموں ایک قدرتی طور پر کم چکنائی، کم کیلوری والی خوراک ہے۔ خون میں شکر کی سطح کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
دو بڑے چمچ لیموں ، ایک چوتھائی چمچ پسی ہوئی سیاہ مرچ اورایک کھانے کا چمچ شہد لیں اورتمام اجزاءکو نیم گرم پانی میں حل کریں۔اس مشروب کو پینے کی وجہ سے آپ کا میٹا بولزم تیز ہوگا اور وزن کم ہونے لگے گا۔
اگر آپ لیموں کے چار حصے کاٹ کر اس پر نمک چھڑک کر گھر میں رکھ دیں گے تو آپ کو مندرجہ زیل فوائد حاصل ہونگے۔

  • اس کی بھینی بھینی خوشبو سے گھر میں تازگی کا احساس رہے گا۔
  • گھر میں لیموں کی وجہ سے جراثیم ختم ہونگے اور آپ کا گھر بیکڑیا سے پاک ہو گا۔
  • لیموں کی وجہ سے گھر میں مثبت توانائی داخل ہو گی اور منفی توانائی گھر سے باہر نکل جائے گی۔
  • مکھیاں اور مچھر گھر سے دور بھاگ جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.