tips--for-waight-and-fat-loss

وزن بڑھانے والی غذاؤں کا حل


وزن کم کریں اور فٹ رہیں وزن بڑھانے والی غذاؤں  کے استعمال سے بچیں اور تندرست رہیں.
آگر آپ وزن کم کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں تو رُکیے …اور سب سے پہلے ایک گلاس تازہ پھلوں کے جوس کا لیں یا سبزیاں لیں یا پھر دونوں کو ایک ساتھ  بھی لیں سکتے ہیں. قدرتی رس آپ کو اپنے وزن میں کمی کے اہداف بہت تیزی اور ممکن صحت مند طریقے سے حاصل کرنے میں مدد کر سکتے ہیں.
وزن بھڑنے کی سب سے اہم وجوہات میں سے ایک اہم وجہ یہ ہے کہ جسم ضرورت سے زیادہ کیلوریز کو استعمال کرنا شروع کر دیتا ہے اور یہ اضافی کیلوریز اکثر ہمارے جسم میں غذائی اجزاء کی کمی کا سبب بنتی ہیں. تو اس سے پہلے آپ کسی بھی قسم کی ڈائٹ شروع کریں آپ کو سب سے پہلے اپنے جسم کو کیلوریز کی اضافی مقدار سے پاک کرنا ہوگا جو آپ اپنی خوراک کے ذریعے حاصل کرتے ہیں.
tip-for-weight-loss

تازہ جوس آپ کے لئے کیا کر سکتے ہیں ؟

آج کل کی مصروف زندگی میں مختصر وقت کی وجہ سے لوگ زیادہ تر فاسٹ فوڈ استمال کرتے ہیں. لیکن اس سہولت کی ہمیں ایک بڑی قیمت چکانا پڑتی ہے. فاسٹ فوڈ کیلوریز سے بھرپور ہوتی ہیں اور بہت زیادہ مضر صحت بھی ہوتی  ہیں.

تازہ جوس گھر میں بنائیں یا پھرکسی جگہ سے بنا بنایا لیں. اس بات کا یقین کرلیں کہ یہ تمام مضر صحت کیمیکلز سے پاک ہے. تازہ جوس آپ کو فوری طورپرتوانائی بھی فراہم کرتا ہے. یہ جگر کو صاف رکھتا ہے جس سے وزن کی کمی میں مدد ملتی ہے.
کون سا پھل اور سبزیاں وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہیں؟
ککڑی، سرسوں، بروکولی، گوبھی، گاجر پالک لوکی کی طرح کی سبزیاں، اور ٹماٹر وغیرہ ان سبزیوں میں شامل کیے جا سکتے ہیں جو وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہیں اور سیب کی طرح کے پھل انار پپیتا، آڑو، اور سٹرابیری وغیرہ شامل ہیں دیگر چیزوں میں تازہ ایلویرا اور تازہ آملہ شامل ہیں.
وزن میں کمی کے لئے ایلوویرا
fresh-aloe-vera-juice-for-weight-loss

ایلوویرا غذا کی تاثیرکو بہتر بناتا ہےاورآپ کے وزن میں ممکنہ حد تک کمی کرسکتا ہے.اس میں وٹامن اورمعدنیات کی کافی مقدار کے ساتھ ساتھ امینوایسڈ کی بھی کافی مقدار شامل ہوتی ہے. جو وزن کو کم کرتی ہے. ایلوویرا وزن میں کمی کے لئے اس قدر مؤثر ثابت ہوا ہے کہ اس پر بےشمار مطالعہ ہو چکا ہے. اس کا باقاعدہ استعمال بہت ہی مفید ثابت ہو سکتا ہے .
ایلوویرا کا جوس
ایلوویرا کا قدرتی ذائقہ اتنا کڑوا ہوتا ہے کے آپ اسے پینے کے بارے میں سوچیں گے بھی نہیں.لیکن  میں اس پوسٹ میں آپ کو میٹھا ایلوویرا جوس بنانے کا طریقہ بتاوں گی جس کی وجہ سے آپ ایلوویرا کے جوس کو آسانی سے پی سکیں گے. وه طریقہ یہ ہے کہ ایلوویراجیل لے لیں اسے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور مکس کر لیں اور کچھ دوسرے پھل یا سبزیاں جن کا ذائقہ میٹھا ہو  ان کا جوس شامل کر لیں. آپ ایلوویرا کے پتے بھی استعمال کرسکتے ہیں. اگریہ بہت کڑوا محسوس ہو تو پھر اس میں شہد مکس کر لیں. جوس کا زائقہ بہتر کرنے کے لیے آپ اس میں کچھ لیموں بھی شامل کرسکتے ہیں.

ایلوویرا کااستعمال آپ کی صحت کے لیے بہت ہی فائدہ مند ثابت ہو گا.


جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.