beautiful-and-attractive-skin

جلد کو خوبصورت اور جاذب نظر بنانے کے 3 اصول


جلد خوبصورت بنانے کے لیے آپکی خوراک کو بہترِین ہونا بہت ضروری ہے۔ بہترِین خوراک سے مراد متوازن غذا ہے۔ اگر آپ کی غذا میں تمام غذائی اجزاء موجود ہونگے تو آپ کی جلد خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ دلکش بھی نظر آئے گی۔
جلد کو خوبصورت بنانے کے لیے اس پر مختلف اقسام کی چیزیں لگانے کے علاوہ اس کی حفاظت کی ضرورت ہوتی ہے۔آپ کا رہہن سہن جلد کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔جس میں کچھ تبدیلیاں لا کر لمبے عرصے تک جلد کو خوبصورت اور جوان رکھا جا سکتا ہے۔ جلد کو نم رکھنے کے لیے پانی کا استعمال زیادہ کریں اور مناسب نیند چہرے کی تروتازگی کے لیے بہت ضروری ہے۔

1.گرمیوں کی تیز دھوپ سے بچیں

تیز دھوپ میں باہر جانے سے پرہیز کیا جائے۔تیز دھوپ کا وقت صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کا ہوتا ہے۔موسم چاہے اچھا بھی ہو مگر سورج کی روشنی سے الٹراوائلٹ ریز(شعاعیں) کا اخراج ہوتا ہے۔ یہ ریز (شعاعیں) جلد کے لیے بہت نقصان دہ ہے۔ باہر جاتے وقت پورے آستین والا لباس پہنے اور چہرے اور سر کو ڈھانپ کر جائیں۔

face-care-tips

2. آلودگی سے بچیں

دیہات کی نسبت شہری علاقوں میں آلودگی ذیادہ ہے۔شہری علاقوں میں فیکڑیوں ، گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں اور تیزابی زرات آب وہوا میں شامل ہو جاتے ہیں۔ اور پھر اُسی ہوا میں ہم سانس لیتے ہیں۔ سانس کے زریعے یہ زرات ہمارے جسم میں داخل ہو کرجلد کی بیماریوں (سوزش،جلن اور خشکی) کا باعث بنتے ہیں۔ان اثرات سے بچنے کے لیے باہر سے آکر پہلے اپنے چہرے کو دھوئے اور صبح و شام اینٹی اوکسیڈینٹ سے بھرپور اشیاء کا استعمال کریں۔ یہ اشیاء جسم میں موجود ذہریلے مادوں کو ختم کرتی ہیں۔

3. چکنی مٹی سے بنے کلینزر

صاف اور اچھی جلد کے لیے کلینزنگ کو بنیادی حیثیث حاصل ہے۔ کیونکہ اس سے گردوغبار اور میک اپ کی صفائی آسانی سے ہو جاتی ہے۔اس سے جلد کی نمی برقرار رہتی ہے۔ کلینزنگ کے لیے آپ سخت کیمکل کی بجائے قدرتی اجزاء (چکنی مٹی) سے بنے کلینزر استعمال کریں۔ یہ کلینزرآپ کی جلد کو تروتازہ اور جاذب نظر بنا دیں گے۔ کلینزنگ کرنے کے بعد چہرے کو تازہ پانی سے دھوئے۔

کلینزنگ کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ صبح شام کلینزز سے اپنی جلد کو صاف کرتے رہیں اس سے جلد خشک اور حساس ہو جاتی ہے۔اس لیے کلینزز کا استعمال ہفتے میں 3 بار کافی ہے۔

skin care,remedy,remedies,tips,tricks,pakistan,pakistani,indian,sout,principal,totaky,urdu,cleansing,care,
clean,Air,polution,sun,ultraviolet,city,village,rays,damge,morning,evening,water,life style,diet food.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.