get-profactional-manicure-at-home-without-going-to-porlor

بڑھائیں! ہاتھوں کی خوبصورتی مینیکیور کے ساتھ


اب بغیر کسی یبیوٹیشن کی ضرورت کے خوبصورت ہاتھ اور مکمل ناخن پائیں پروفیشنل مینیکیور کے ساتھ
اس مصروف دنیا میں لوگوں کے پاس خود کو آئینے میں دیکھنے کے لئے بھی وقت نہیں ہے۔ وہ کس طرح خود کو گروم اپ کرنے کے لئے سیلون میں جانے کے لیے وقت نکالیں گے؟
آپ اگر مینیکیور گھر میں کریں گے تو یہ آپ کے لیے بہت آسان بھی ہوجائے گا اور آپ کا وقت بھی کم لگےگا. خوبصورت ہاتھ خواتین کی اوّلین ترجیح ہوتی ہے لیکن اس کے لیے آپ کو بیوٹیشن کے پاس باربار جانے کی ضرورت پڑتی ہے۔ پروفیشنل مینیکیور مہنگی بھی ہوتی ہے اور اس میں وقت بھی زیادہ لگتا ہے لیکن ہم آپ کو بتائیں گے آپ اس کو گھر میں کیسے کر سکتے ہیں اور یہ بہت ہی آسان ہے.

manicure at home, kit, tips, bowl,brush, manicure in urdu, cream,ideas, nail polish, pedicure, remedies, instruments, manicure for dry hands

manicure-mathod-at-home

  1. سب سے پہلے اپنی پرانی نیل پینٹ کو صاف کریں اوراس مقصد کے لیے اچھے اورمعیاری نیل پینٹ ہٹانے والے ریموورکو استعمال کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کے ریموور صرف ناخنوں پرہی لگا ہے جلد پر نہیں.
  2. اس کے بعد آپ اپنے ناخنوں کوجس سائزمیں تراشنا چاہتے ہیں تراش لیں اورپھر انہیں فائلرکی مدد سے فائل کرلیں. اس کے کے بعد نیل فائلر کی مدد سے ناخنوں کا کھردارا پن دورکریں لیکن بہت زیادہ ناخنوں کوبفرنہیں کرنا ہے کیونکہ اس سے ناخن کمزورہو سکتےہیں.
    manicure-at-home
  3. ایک پیالے میں نیم گرم پانی لیں اور اس میں اینٹی بیکٹیریل مااسچرائجنگ سوپ کے چند قطرے شامل کریں. چند منٹ کے لئے صابن والے پانی میں اپنی انگلیوں کو ڈبوئیں بعد میں ایک نرم تولیہ کے ساتھ ہاتھوں کوخشک کرلیں.
  4. تمام انگلیوں پر آہستہ آہستہ کیوٹیکل کریم سےمساج کریں دوبارہ اپنے ہاتھ صاف اورگرم پانی کےساتھ دھوئیں اورتولیہ کےساتھ خشک کرلیں.
  5. اب آپ اپنے ہاتھوں کوسکرب کریں. آپ کو صرف دو سے تین منٹ کے لئے اپنے ہاتھوں کوسکرب یعنی صاف کرنےکی ضرورت ہے اور پھر تازہ پانی سے اچھی طرح ہاتھوں اورانگلیوں کو دھولیں اورایک نرم تولیہ کا استعمال کرتے ہوئے ہاتھوں کوخشک کرلیں.
  6. مسچرائزنگ لوشن کو ہاتھوں پرلگائیں اورجب تک کریم مکمل طور پر جذب نہ ہوجائےمساج کرتے رہیں.
  7. نیل کلر لگانے سے پہلے ناخنوں پر بیس کوٹ لگائیں اور خشک کریں .پھر آپ اپنی پسند کا نیل کلر لگا لیں تین سٹروک ہرایک نیل کو کور کرنے کے لیے مثالی ہیں.

ایسا کرنے سے آپکے ہاتھ صاف اورچمک دار ہوجائیں گے.


جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.