mint-lemon-recipe

لیموں اور پودینے کا شربت اور اس کے فائدے


پودینے‘ کو عام طور پر گھروں میں چٹنی کے طور پر استعمال کیا جاتاہے. چٹنی کے ساتھ ساتھ  پودینے کا جوس بھی بہت مفید ہے. پودینہ  ذائقے میں خوشگوار ہوتا ہے. پودینہ کی لذت اور مہک کے ساتھ  ساتھ اس کے بے شمار طبی فوائد ہیں۔  پودینہ کا عرق دل کی کمزوری دور کرتا ہے۔ امراضِ معدہ میں موثر ہوتا ہے. دل اور معدہ کی کمزوری کے لیئے پودینہ کا شربت اور عرق دونوں ہی بہت فائدہ مند ہیں.
mint-benefits-urdu
پودینے کے فائدے

  • پودینہ کھانے کو زودہضم بنانے کے ساتھ  ساتھ  معدہ کو ٹھیک رکھتا ہے۔
  • اس کے استعمال سے نہ صرف متلی اور سر دردکا خاتمہ ہوتا ہے بلکہ یہ عمل تنفس سے متعلق تمام خرابیوں مثلاً سینے کی جکڑ، حلق، پھیپھڑے کے انفکیشن کو دور کردیتا ہے۔ پودینے کا روزانہ استعمال دمے کے مریضوں کے لیے بھی نہایت مفید  ہے.
  • پودینہ کا جوس انسانی جلد کے لیے بہترین کلینزر کا کام کرتا ہے جس سے چہرے کی جلد فریش نظر آتی ہے اور تمام جلدی بیماریاں مثلاً خارش، چہرے کے کیل مہاسے ختم ہوجاتے ہیں۔
  • پودینہ بھوک بڑھاتا ہے. یہ عمل انہضام کے امراض، جگر کے امراض، قے، اسہال جیسی بیماریوں میں اس کااستعمال فائدہ مند ثابت ہوتا ہے. اور لیمو ں کے رس میں وٹامن سی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے.

پودینے کے فوائد کے ساتھ ساتھ ہم آج آپ کو پودینے اور لیموں کا جوس بنانا بھی سکھائیں گے.

اجزاء:

  1. سوڈا واٹرایک بوتل
  2. کٹی ہوئی کالی مرچ ایک چٹکی
  3. برف ایک پیالی
  4. پودینے کی پتیاں ایک پیالی
  5. براؤن چینی ایک کھانے کا چمچ
  6. کالا نمک آدھا چائے کا چمچ
  7. black-salt-urdu-recipe

  8. لیموں کا رس چار کھانے کے چمچ
  9. lemon-juice-urdu-recipe

  10. پودینے کے پتے سجانے کے لیے

ترکیب:
بلینڈر میں تمام اجزاﺀ کو اچھی طرح یکجان کرلیں- پھر اسے گلاس میں نکال لیں. پودینے کے پتوں سے سجا کر پیش کریں.
mint-lemon-urdu-benefits
نوٹ: پودینے کے جوس کو ہلا کر پئیں
مزید آسان ریسپی سکیھنے کے لیے ہم سے رکینت حاصل کریں اور تبصرے کے ذریعے اپنی قیمتی آراہ سے آگاہ کیجیے شکریہ۔

Mint lemon juice, mint, lemon, juice, drink, shake, recipe, mint margarita, latest, online, urdu, kitchen, homemade, remedies, tips, tricks, step by step, easy to made, i made it, benefits, fresh lime, fresh, refreshing, flavor, ghomti, healthy, health, asian, traditional, pakistan, pakistani, india, indian,
process, leaves, delicious, yummy