never-look-down-to-any-work

کسی بھی کام کو کبھی چھوٹا نہ جانو


ایک شخص گوشت فریز کرنے والے کارخانہ میں کام کرتا تھا۔
ایک دفعہ کارخانہ بند ہونے سے پہلے اکیلا گوشت کو فریز کرنے والےکمرے میں چکر لگانے گیا تو غلطی سے اُس کمرے کا دروازہ بند ہو گیا اور وہ اندر برف والے کمرے میں پھنس گیا۔
چُھٹی کا وقت تھا اور سب کام کرنے والے لوگ گھروں کو جا رہے تھے کوئی بھی متوجہ نہ ہوا کہ وہ اندر پھنس گیا ہے۔
وہ سمجھ گیا کہ دو یا تین گھنٹوں بعد اس کا بدن برف بن جائے گا۔ اب جب موت یقینی نظر آنے لگی تو خدا کو یاد کرنے لگا۔ اپنے گناہوں کی معافی چاہی اور خدا سے کہا کہ اے یونس کو مچھلی کے پیٹ اور یوسف کو جیل سے نجات دینے والے اگر میں نے زندگی میں کوئی ایک کام بھی فقط تیری خشنودی کیلئے انجام دیا ہے۔تو اس کے صدقے مجھے اس قید سے رہائی عطاء فرما ، وعدہ کرتا ہوں اسکو مرتے دم تک انجام دیتا رہوں گا اور اس کی آنکھوں سے آنسو نکلنے لگے۔ایک یا دو گھنٹے ہی گزرے تھے کہ اچانک سردخانے کا دروازہ کھلا، چوکیدار بھاگتا ہوا آیا اور اس شخص کو اٹھا کر باہر نکالا اور گرم ہیٹر کے پاس لے آیا۔
جب اس کی حالت کچھ بہتر ہوئی تو اس نے چوکیدار سے پوچھا تم کیسے وہاں آئے ؟
چوکیدار بولا کہ جناب مجھے 20 سال ہو چکے ہیں۔ اس کارخانہ میں کام کرتے ہوئے۔ ہر روز سینکڑوں مزدور اور آفیسر کارخانہ میں آتے اور جاتے ہیں۔
لیکن آپ ان چند افراد میں سے ہو جو جب بھی کارخانہ میں داخل ہوتے ہو تو مجھے مسکرا کر سلام کرتے اور احوال پُرسی کرتے ہو اورجاتے ہوئے آپ کا خدا حافظ کرنا میری سارے دن کی تھکاوٹ دور کر دیتا ہے۔
جب کہ اکثر لوگ میرے پاس سے یوں ہی گزر جاتے ہیں کہ جیسے میں ہوں ہی نہیں۔ جبکہ آپ وہ شخص ہو جس کے نزدیک میرا بھی کوئی وجود ہے۔
آج بھی گذشتہ دنوں کی طرح میں نے آپ کا سلام توسنا لیکن خداحافظ  کہنے کیلئے منتظر رہا, جب زیادہ  دیر ہو گئی تو میں آپ کو تلاش کرنے چل  پڑا کہ کہیں آپ کسی مشکل میں گرفتار نہ ہو گئے ہوں۔ تلاس کرتے کرتے میں سرد خانے تک پہنچ گیا اور یہاں آپ کو دیکھا۔
وہ شخص حیران ہو گیا  کہ کسی کو سلام کرنے اور خدا حافظ  کہنے جیسے چھوٹے سے کام  کیوجہ سے آج اسکی جان بچ گئی ہے۔
اس لیے ہمیں کبھی بھی کسی کام کو چھوٹا نہیں سمجھنا چاہیے۔اور چھوٹی چھوٹی نیکیاں کرتے رہنا چاہیے کیا خبر کس وقت کونسی نیکی کام آجائے۔

urdu,ghomti,pakistani,pakistan,story,moral,serious,short,new,old,FB,gate keeper,man,worker,salam,daily,kuda hafiz,trouble,factory,mulazim,online,serious,