rabri-sweet-recipe-urdu

میٹھا ایسا جو کھائے بغیر رہا نہ جائے


ربڑی میٹھی پاکستانی ڈش ہے. یہ ایک توانائی سے بھرپور غذا ہے. کوئی بھی کھانے کا میز مزیدار ربڑی پِش کیے بغیر مکمل نہیں لگتا. اس رابڑی ترکیب کو آزمانے سے آپ آسانی کے ساتھ گھر پر بہترین ذائقہ کی ربڑی بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے. تمام اجزاء اور ان کی ترکیب آپ کی مدد کے لئے نیچے فراہم کر دی گئی ہیں. آئیے اس مزیدار ترکیب سے لطف اٹھائیں.

rabri recipe, kheer, rabri banane ka tarika, rabri doodh, milk, creamy rabri recipe in Urdu, faluda, easy, delicious, healthy

اجزاء:

  1. دودھ۔ دو کلو
  2. الائچی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
  3. کیوڑہ ایک چائے کا چمچ
  4. چینی ایک کپ
  5. بادام حسب ضرورت
  6. پستہ حسب ضرورت
  7. کھویا آدھا کپ
  8. ضفران (تھوڑے سے پانی میں حل کے) چند قطرے

ترکیب
دودھ کو چوڑے پیندے والی کڑاہی میں ڈال لیں اور اس طرح پکائیں کہ دودھ کو ابال نہ آئے۔ ہلکی ہلکی آنچ پر پکاتے رہیں دودھ پکاتے وقت اس کے اوپر جو تہہ آئے اسے چمچ کی مدد سے کڑاہی میں ایک طرف کرتے جائیں۔
rabri-milk-urdu
جب دودھ کافی گاڑھا ہو جائے تو دودھ میں کھویا شامل کر دیں اور اچھی طرح مکس کرنے کے بعد کیوڑہ، ضفران، الائچی پاؤڈر اور چینی شامل کرکے دودھ کو تھوڑی دیر پکائیں۔ ربڑی کو کسی برتن میں نکال لیں. تھوڑا ٹھنڈا کر کے بادام اور پستہ ڈال دیں.
rabri-milk-recipe-urdu
ٹھنڈا کرنے کے لیے فریج میں رکھیں اور مزے سے کھائیں۔


جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.