reward-of-love-is-love

محبت کا صلہ بھی محبت ہے


ایک شخص اکثر ایک بوڑھی عورت سے سنگترے خریدا کرتا تھا.وزن و پیمائش اور قیمت کی ادا ئیگی سے فارغ ہوکر وہ سنگترے کو چاک کرتا اور ایک دانہ اپنے منہ میں ڈال کے شکایت کرتا کہ یہ تو کھٹے ہیں۔
اور یہ کہہ کے وہ سنگترہ اس بوڑھی عورت کے حوالے کر دیتا۔
old-lady-orange
وہ بزرگ عورت ایک دانہ چکھ کے کہتی " یہ تو با لکل میٹھا ہے" مگر تب تک وہ خریدار اپنا تھیلہ لے کر وہا ں سے جا چکا ہوتا۔
اس شخص کی زوجہ بھی ہر بار اس کے ساتھ ہی ہوتی تھی۔
اس کی بیوی نے پوچھا" جب اس کے سنگترے ہمیشہ میٹھے ہی نکلتے ہیں تو یہ روز کا ڈرامہ کیسا؟ اس شخص نے مسکرا کے جواب دیا " وہ بوڑھی ماں میٹھے سنگترے ہی بیچتی ہیں۔
مگر غربت کی وجہ سے وہ خود اس کو کھانے سے محروم ہیں۔
اس ترکیب سے میں ان کو ایک سنگترہ بلا کسی قیمت کے کھلانے میں کامیاب ہو جا تا ہوں۔ بس اتنی سی بات ہے۔
اس بوڑھی عورت کے سامنے ایک سبزی فروش عورت روزانہ یہ تماشہ دیکھتی تھی۔ وہ ایک دن پوچھ بیٹھی " یہ آدمی روزانہ تمہارے سنگترے میں نقص نکال دیتا ہے اور تم ہو کہ ہمیشہ ایک زائد سنگترہ وزن کرتی ہو۔
کیا وجہ ہے؟" یہ سن کے بوڑھی عورت کے لبوں پر مسکراھٹ کِھل گئی اور وہ گویا ہوئی
" میں جانتی ہو ں کہ وہ ایسا مجھے ایک سنگترہ کِھلانے کے لیے کرتا ہے اور وہ یہ سوچ بیٹھا ہے کہ میں اس سے بیگانہ ہوں ,
میں کبھی زیادہ وزن نہیں کرتی یہ تو اسکی محبت ہے جو ترازو کے پلے کو بوجھل کر دیتی ہے۔
" محبت اور احترام کی مسرتیں ان چھوٹے چھوٹے میٹھے دانو ں میں پنہاں ہیں۔
"سچ ہے کہ محبت کا صلہ بھی محبت ہے"

old, lady,woman,orange,market,daily,sweet,idea,story,urdu,love,real love,great,man,byer,
Hawker,Hawker old lady,shop,pakisatn,pakistani,smile,price,one,weight,quantity

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.