recipe-samosa-chat

چٹخارے دار سموسہ چاٹ


آج کی ریسپی بہت ہی چٹخارے دار ہے۔ چاٹ چاہے آلو چنے کی ہو یا فروٹ کی،نام سنتے ہی منہ میں پانی آجاتا ہے۔ چاٹ کے تو سبھی (نوجواں،بوڑھے،بچے) بڑے شوقین ہوتے ہیں اور آج ہم آپ کو ایک اور مزیدار چاٹ بنانے کی آسان ترکیب سکھاںے جا رہے ہیں۔اُمید ہے کہ یہ آپ کوضرور پسند آئے گی اور آپ اصے ضرور ٹرائی کرِیں گے۔

اجزاء

سموسے کے لیے:

  • میدہ دو کپ
  • اجوائن ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  • نمک آدھا چائے کا چمچ
  • گھی دو کھانے کے چمچ
  • پانی گوندھنے کےلئے

فلنگ کےلئے:

  • آلو دو عدد (اُبلے ہوئے)
  • ہری مرچ دو عدد (کٹی ہوئی)
  • ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ (کٹا ہوا)
  • لال مرچ آدھا چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی)
  • چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
  • نمک ایک چوتھائی چائے کا چمچ

چاٹ بنانے کےلئے:

  • سموسے دو عدد
  • چنے آدھا کپ (اُبلے ہوئے
  • دہی آدھا کپ (پھینٹا ہوا)
  • لال مرچ آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی)
  • چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
  • پیاز دو کھانے کے چمچ (کٹی ہوئی)
  • ہرے دھنیے کی چٹنی دو کھانے کے چمچ
  • املی کی چٹنی چار کھانے کے چمچ
  • سیو دو سے تین کھانے کے چمچ (کٹی ہوئی)
    Sev

ترکیب

  1. سموسے کےلئےایک پیالے (bowl) میں میدہ، نمک، اجوائن اور گھی ڈال کر پانی کے ساتھ گوندھ (dough) لیں اور ڈھک کر تیس منٹ (30 mints) کےلئے چھوڑ دیں۔
  2. پھر اس کے پیڑے بنائیں۔
  3. اب ہر پیڑے (balls) کو لمبائی میں بَیل (bail) کر درمیان سے دو ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
    samosa-folding
  4. فلنگ کےلئے:اُبلے آلو ، کٹی ہری مرچ، کٹا ہرا دھنیا، کٹی لال مرچ، چاٹ مصالحہ اور نمک کو آپس میں ملا کر فلنگ (filling) تیار کرلیں۔
  5. پھر ہر ٹکڑے میں فلنگ (filling) بھر کے سموسے کی طرح فولڈ (fold)کرلیں۔
    Folding-Samosa-
  6. اب یہ سموسے گرم تیل  میں ہلکی آنچ  پر گولڈن فرائی  کرلیں۔
  7. چاٹ بنانے کےلئے: ایک پلیٹ  میں دو عدد سموسے ڈالیں۔
  8. ہر سموسے کو آہستہ سے دبائیں کہ یہ ٹوٹ جائیں۔
  9. اس پر اُبلے چنے اور تھوڑی سی دہی (yogurt) ڈالیں۔
  10. پھر اس پر لال مرچ اور چاٹ مصالحہ بھی چھڑک (sprinkle) دیں۔
  11. اس کے بعد ہرے دھنیے کی چٹنی اور املی کی چٹنی پھیلا کر ڈالیں۔
  12. آخر میں کٹی پیاز ڈالیں اور سیو(sev) سے گارنش (garnish) کرکے پیش کریں۔

samosa-chaat

اس ریسپی کے بارے میں تبصرے کے ذریعے اپنی قیمتی آراہ سے ہمیں آگاہ کریں۔ شکریہ۔

chaat,alo chaat,samosa,samosa chaat,fruit,fruit chatt,maza,mazy,tasty,yummm,yummy,delicious,new,online,tast,fatafat,kitchen,woman,old,child,young,mosam,sev,oil,yon,gurt, pakistan,pakistani,dish,india,indian,desi,FB,FSD,recipe,urdu,minuts,ghomti