home-made-shahi-kulfa-recipe-urdu

شاہی قلفہ گھر پر بنائیں اور لطف اُٹھائیں



شاہی قلفہ ایک میٹھی پاکستانی ڈش ہے. یہ ایک توانائی سے بھرپور غذا ہے. کوئی بھی کھانے کا میز مزیدار شاہی قلفہ پیش کیے بغیر مکمل نہیں لگتا. اس شاہی قلفے کی ترکیب کو آزمانے سے آپ آسانی کے ساتھ گھر پر بہترین ذائقہ کا شاہی قلفہ بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے. آئیے اس مزیدار ترکیب سے لطف اٹھائیں.

اجزاء:

  1. تازہ دودھ چھے کپ
  2. کریم 250 گرام
  3. کھویا ایک کپ
  4. کنڈینسڈ ملک ایک کپ
  5. چینی 3/4 کپ
  6. بادام(چوپ کیے ہوئے) 25 گرام
  7. پستے(چوپ کیے ہوئے) 25 گرام
  8. اخروٹ(چوپ کیے ہوئے) 25 گرام
  9. کیوڑا ایک چائےکا چمچ
  10. کارن فلور(تھوڑے سے پانی میں گھول لیں) تین کھانے کے چمچ
  11. پسی ہوئی الائچی آدھا چائےکا چمچ
  12. زردے کا رنگ ایک چٹکی
  13. پسا ہوا ناریل، چاندی کا ورق سجانےکے لئے

Shahi Kulfi, shahi kulfa, banane ka tarika, recipe, Urdu, kulfa, latest, online, milk, condensed milk, homemade, home, kitchen, tips, tricks, remedies, cusine, kitchen cornor, sugar, ice cream, sweet, yummy, delicious, pakistan, pakistani, sughat, tradition, traditional, almonds, pistashio, silver, coconut, coconut powder, walnut, corn flour, kewra, water, south, asian, india, indian, ghomti,

ترکیب:

  • دیگچی میں دودھ ابال لیں اور دودھ میں چینی گھول لیں۔
  • جب دودھ تقریبا پانچ کپ رہ جائے تو اس میں کارن فلور ملا کر گاڑھا کریں۔
  • پھر اس میں کھویا ڈال کر پکائیں اور جب کھویا پگھل جاے تو اس میں کنڈینسڈ ملک ڈال کر اچھی طرح ملا کر چولہا بند کر دیں۔
    milk-and-khoya-recipe
  • جب دودھ روم ٹمپریچر پر آ جائے تو کریم اور باقی کے تمام اجزاء ڈال کر اچھی طرح مکس کریں.
    shahi-kulfi-recipe
  • جب مکسچر ٹھنڈا ہو جائے تو اسے سانچے میں بھر کر کم ازکم 4 گھنٹوں کے لئے فریزر میں رکھ دیں۔
  • جب قلفہ جم جائے تو اسے سانچے سے نکال لیں، اسے ناریل اور چاندی کے ورق سے سجا کر پیش کریں۔
    shahi-kulfa-urdu-recipe

تبصرے کے ذریعے ہمیں اپنی قیمتی آراہ سے آگاہ کیجیے شکریہ.