ckicken-chinese-corn-soup-recipe

مزیدار چائینیز چکن کارن سوپ


چکن کارن سوپ جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے. یہ ایک بہت ہی مزیدار سوپ ہے جو بچوں اور بڑھوں میں یکساں مقبول ہے۔ آج میں اس کو بنانے کی بہت ہی سادہ اور آسان ترکیب آپ کی خدمت میں پیش کروں گی.
اجزاء:

  1. چکن ریشہ کی ہوئی ایک کپ
  2. مرغی کی ہڈیاں یخنی بنانے کے لیے آدھا کلو
  3. کارن فلور تین سے چار کھانے کے چمچ
  4. انڈے پھنٹے ہوئے دو عدد
  5. نمک حسب ضرورت
  6. چائینیز نمک ایک چائے کا چمچ
  7. کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
  8. سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ
  9. سرکہ دو چائے کے چمچ
  10. سویا ساس دو چائے کے چمچ
  11. مکئی کے دانے ہلکے پیسے ہوئے آدھا کپ
  12. کوکنگ آئل دو چائے کے چمچ
  13. پانی آٹھ سے دس پیالی

ترکیب
یخنی بنانے کے لیے دیگچی میں آٹھ سے دس پیالی پانی ڈالیں. اس میں آدھا کلو مرغی کی ہڈیوں کو شامل کر دیں اور پھر اتنی دیر ابالیں کے پانی تقریباً آدھا رہ جائے.
chicken-soup-recipe

ایک الگ دیگچی میں کوکنگ آئل ڈالیں اور اس کو درمیانی آنچ پر دو منٹ تک ہلکا گرم کریں پھر اس میں لہسن ڈال کر ایک منٹ تک فرائی کریں- چکن شامل کر کے اس کا پانی خشک ہونے تک فرائی کرتی رہیں- پھر اس میں یخنی ڈال دیں- مکئی کے دانوں کو تھوڑا سا پیس لیں اور یخنی میں شامل کر دیں- کارن فلار کو پانچ سے چھ کھانے کے چمچ پانی میں گھول لیں پھر آہستہ آہستہ یخنی میں ڈالیں اور مسلسل چمچ چلائیں تاکہ گھٹلیاں نہ بننے پائیں- نمک، چائینیز نمک، سفید مرچ اور کالی مرچ ڈالیں اور پھر پھینٹے ہوئے انڈے شامل کر دیں- آخر میں سرکہ اور سویا ساس شامل کر کے چولہے سے اتار لیں اور گرم گرم پیش کریں۔
chinese-chicken-corn-soup

Chicken soup, Chinese soup, Chicken Chinese Corn soup, delicious, Pakistani, Urdu, easy, quick, method, recipe, spicy, food, healthy