strawberry-colada

گرمیوں کی سوغات! فریش اسٹرابری کولاڈا



شربت ہماری روزمرہ زندگی کا ایک اہم جز ہیں کیونکہ ان میں وافر مقدار میں وٹامن اور پروٹین پائے جاتے ہیں جو صحت کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں. اسٹرابری کولاڈا بہت ہی مزیدار شربت ہے جو غذائیت اور ذائقے دونوں سے بھرپور ہوتا ہے. گرمیوں میں فریش اسٹرابری کولاڈا سبہی شوق سے پیتے ہیں. آئیے اس مزیدار ترکیب سے لطف اٹھاتے ہیں
.
اجزاء:

  1. فروزن اسٹرابری………. ایک کپ
  2. کوکونٹ ملک پاﺅڈر …….تین کھانے چمچ
  3. پائن ایپل جوس……….. ایک کپ
  4. چینی………………….. دو کھانے کے چمچ
  5. آئس کیوبز…………….. ایک کپ
  6. پسا کھوپرا …………….ایک کھانے کا چمچ
  7. ونیلاآئس کریم………… دو اسکوپس
  8. اسٹرابیری ایسنس …..دو سے تین قطرے

ترکیب:

بلینڈر میں ایک کپ فروزن اسٹرابری، تین کھانے کے چمچ کوکونٹ ملک پاﺅڈر، ایک کپ پائن ایپل جوس، دو کھانے کے چمچ چینی، ایک کپ آئس کیوبز، ایک کھانے کا چمچ پسا کھوپرا، دو اسکوپس ونیلا آئس کریم اور دو سے تین قطرے اسٹرابری ایسنس ڈال کر بلینڈ کر لیں اور فوراً پیش کریں۔

strawberry-colada-recipe
تبصرے کے ذریعے ہمیں اپنی قیمتی آراہ سے آگاہ کیجیے. شکریہ.

strawberry colada, shake, urdu, recipe, drink, frozan drink, frozan, strawberry colada recipe, Strawberry Colada banane ka tarika


جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.