super moon ghomti news urdu pakistan 2016
ایک شاندارابھرتاچاند۔ تصویر: Peter Macdiarmid

سائنس کی دنیا میں ایک نیاحیرت انگیزانکشاف سپر مون


اگر آپ اِیک اِیسے چاند کو دیکھنے کے انتظار میں ہیں جو پچھلے 70 سال کے دوران پھلی بارابھرے گا تو تیار رہیے کیو ںکہ 14 نومبر کویہ رونما ہونے والاہے۔

ایک رپوٹ کے مطابق یہ سپر مون ہو گااور 1948 کےسب سےبڑے نظر آنے والے چاند کےبعد یہ چاند ہو گا ۔ یہ چاند تقرَیباََ 30 فیصد زیادہ روشن ہو گا۔ معمول سے14 فیصد بڑا ہو گا اوراگلے 12 سالوں تک ایسا چاندنظرنہیں آئےگا ۔ ناسا کا انکشاف ہے کہ 21ویں صد ی تک ایسا سپرمون دیکھنے میں نہیں ملے گا۔ اسے صرف اس لیے سپر مون نہییں کہا گیا کہ یہ معمول سے بہت بڑا ہو گا بلکہ یہ ہماری زمین کے قریب ترین چاند ہو گا۔ یاد رہےکے یہ چاند 14 نومبرکی رات کے پچھلے پہر اپنی بلندی پر ہو  گا

یہ قریب اور روشن ہونےکے ساتھ ساتھ، نارنجی اور سرخ نظر آئے گا. جیسے جیسےچاندآسمان میں بلند ہوتاجائےگا یہ عام رنگ یعنی سفید پیلے رنگ میں واپس آجائے گا. اس چاند کو دیکھنے کا بہترین وقت لگ بھگ 6 بجے کے بعد شروع ہوگا اور پھر آہستہ آہستہ چاند کا رنگ بلندی کے ساتھ ساتھ ہلکا ہوتا جائے گا۔

اگر آپ چاند کو نہ دیکھ پائے، تو؟

گھبرانے کی کوئی بات نہیں اگلے دن چاند بلکل معمولی سا ہی چھوٹا ہوگا۔چاند کو بہتر دیکھنے کیلیےکسی آلودگی سے پاک اور اونچی جگہ کا انتخاب کریں۔

اگر آپ آج سپر مون دیکھیں تو ہمیں اپنی تصاویر ضرور ارسال کیجیئے گا۔ شکریہ۔

کریڈٹ: telegraph.co.uk


متعلق ثناء فراز

ایک تبصرہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.