changedTechnology

ایسی ٹیکنالوجی جودنیامیں تبدیلی کاباعث بنی


گزشتہ پانچ سال سے ہم ڈیجیٹل  ٹیکنالوجی  کی راہ میں بے پناہ  اورعظیم  ترقی دیکھ  چکے ہیں۔ سمارٹ فون ,کلاؤڈ کمپیوٹنگ یہ وہ تمام ایجادات ہیں جن کی مدد سے ہم اپنی روزمرہ کے کام  سرانجام  دیتے  ہیں اوران ایجادات کی بدولت انسانی زندگی بہت آسان ہو گئی ہے۔
تاہم اس بات پر یقین ہے کہ مستقبل میں ٹیکنالوجی اس سے اور بہتر ہو گی۔آج کی پوسٹ حقیقی زندگی میں انقلاب لانے والی ایسی مصنوعات  کے بارے میں ہیں۔ اَب آپ تیار ہو جائیں آنکھوں کے استعمال سے ڈیسک ٹاپ پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے, اپنی پسند سے تخلیق کی گئی اشیائ کے استعمال سے ضروریاتِ زندگی کو پورا کرنے کے لیے اور ایک ایسی ٹیکنالوجی کے لیے جو آپ کے سفر کو آرام دہ اور پُرسکون بنائے۔

latest-technology

1. گوگل گلاس

گوگل گلاس عینک کی طرز کا ایسا آلہ ہے۔ جو  انسانی آواز سن کر انٹرنیٹ کو مطلع کرتا ہے۔ پھر انٹرنیٹ سے معلومات حاصل کر کے آپ کے سمارٹ فون پر ظاہر کرتا ہے۔ گوگل گلاس کے ساتھ آپ سوشل میڈیا سے باخبر رہ سکتے ہو اور کسی کو پیغام بھی بھیج سکتے ہو ۔ GPS کی مدد سے گوگل نقشہ جات کے ساتھ زمین پر موجود تازہ ترین معلومات حاصل کر سکتے ہو۔

فی الحال یہ آلہ صرف $ 1500 کی قیمت  کے ساتھ کچھ  ڈویلپرز کے لئےدستیاب ہے۔لیکن دیگر ٹیک کمپنیوں کی کوشش جاری ہے کہ اور ایک سّستی ورژن عام صارفین کے لیے بھی بنائی جائے۔

2. 3D-پرنٹر (3D-Printer)

3Dپرنٹنگ ٹیکنالوجی آپ کے ڈیجیٹل ڈیزائن کو ایک ٹھوس حقیقی زندگی کی مصنوعات میں تبدیل کر سکتا ہے.

3D-Printer

یہ اعلٰی درجے کی میکانی صنعت کے لیے نئی بات نہیں ہے. لیکن ایک ذاتی 3D پرنٹر ضرور ایک انقلابی خیال ہے.ہر کوئی اپنی مرضی کے مطابق ڈیزائن کی بنیاد پر اپنی  مصنوعات پیدا کر سکتا ہے. کسی صنعت کار کی منظوری کی ضرورت بھی نہیں ہو گی۔جیمز بانڈ مارٹن جس فلم میں گر کر تباہ  ہوا 3D پرنٹر کی پیداوار تھی۔ 3D- پرنٹر (3D-printer)صرف $ 2799 میں آپکا ہو سکتا ہے. ایک ذاتی 3D پرنٹر ہے۔یہ ایک مہنگی قیمت لگتی ہے مگر اس کی مدد سے اپنے عیش و آرام کے لیے  پسندیدہ چیزیں پیدا کر سکتے ہیں۔ ذرا تصور کریں ہر پیشہ وارنہ فرد مصنوعات تخلیق کرنے کی صلا حیت رکھتا ہوگا اور اپنی  ضرورت  بر وقت پوری کر سکتا ہے۔

3.گوگل کار ( Driver-Less)

گزشتہ سال پہلے  یہ صرف خیال تھا۔ بغیر ڈرائیور کے کار ایک حقیقت بن جائے گی اس حقیقت کو ممکن گوگل نے بنایا ہے ۔کار کے اندر لگے ویڈیو کیمرےان پٹ کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔گاڑی کی چوٹی پر ایک سینسر، اور کچھ ریڈار پوزیشن کا تعین کرتے ہیں۔ اس کار نے آپ کے سفر کو نہایت آسان بنا دیا ہے- اب ڈرائیونگ کرنا کوئی مشکل کام نہیں رہا اور نہ ہی ڈرائیور کی ضرورت رہی ۔ Driver-less کارکی بدولت آپ جب چاہے جہاں چاہے جا سکتے ہیں۔  اب اپنے سفر کو پُرسکون اور یاد گار بنائے۔

گوگل کمپنی اس پروجیکٹ پر کام کر رہی ہے۔گوگل کے شریک بانی، سرجی برن نے کہا "کچھ نیا ایجاد" کرنا ایک کامیابی ہے
اختتامی نوٹ :آجکل کا دور ٹیکنالوجی کا دور کہلاتا ہے۔ آئے دِن ٹیکنالوجی کے اس میدان میں انسانوں کو حیراں کر دینے والی ایسی ایجادات رونما ہو رہی ہے۔ کہ انسان سوچنے پر مجبور ہو رہا ہے۔انسان اسی ذہانت کی بنیاد پر اشرف المخلوقات کہلاتا ہے۔ آنے والی نئی ٹیکنالوجی کے بارے میں جاننے اور معلومات حاصل کرنے کے لیے ہم سے رکنیت حاصل کریں۔ اور تبصرے کے ذریعے آپ ہمیں اپنی قیمتی آراہ سے آگاہ کریں۔ شکریہ۔

Technology,Changed,World,google glass,3D-printer,Form1,Driver-less car,Human,inventions,Digital