secure-facebook-3-tips

فیس بک پر محفوظ رہنے کے3 طریقے


 تین(3)ایسی باتیں جن پر عمل کرنے سے فیس بک صارفین محفوظ رہ سکتے ہیں۔ ان  طریقوں کو اپنانے سے نہ صرف آپ محفوظ رہیں گے بلکہ سائبر کرائم کا شکار ہونے سے بھی بچ سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کا استعمال دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔فیس بک آجکل کا سب سے مشہور سوشل میڈ یا ہے۔لاکھوں لوگ یہاں اپنی تصاوِیر اور دیگر چیزیں اپ لوڈ کرتے ہیں-مگر پھر ایک انجانے خوف کا شکار ہو جاتے ہیں کہ کسی وجہ سے کوئی نقصان نہ ہواور کوئی ہمارا اہم ڈیٹا چوری نہ کر لے۔کیونکہ بعض اوقات انجانےمِیں ہم کچھ ایسے افعال بھی سر انجام دے جاتے ہیں جسکی وجہ سے ہمیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔آئیے آپ کو 3 ایسے طریقوں کے بارے میں بتاتے ہیں،جنہیں اپنانے سے  آپ فیس بک پر محفوظ رہ سکتےہیں۔

  1. اپنی لوکیشن/جگہ نہ بتائیں

    جب بھی آپ سوشل میڈیا پر کوئی تصویراپ لوڈ کرتے ہیں۔تو کچھ تفصیلات خودبخود آن لائن آجاتی ہیں۔ان تفصیلات میں آپکی لوکیشن/جگہ کے بارے معلومات  دی گئی ہوتی ہے۔کہ آپ کس جگہ پر موجود ہیں جس کی وجہ سے آپ کی نجی معلومات کو خطرہ ہو سکتا ہے۔اس لیے بہتر طریقہ یہ کہ ان تفصیلات کو ختم کر کےاپنی  تصویرکو اپ لوڈ کریں۔اس طریقے پر عمل کرنے سے آپ کی ذاتی معلومات  محفوظ رہے گی۔

    facebook-location

  2. پبلک وائی فائی استعمال نہ کرِیں

    پبلک وائی فائی استعمال کر نے سے پرہیزکریں کیونکہ آپ کی سیکیورٹی کو خطرہ ہو سکتا ہے۔جب آپ پبلک وائی فائی استعمال کر رہے ہوتےہیں تو آپ کی معلومات اُس میڈیم سے گزرتی ہیں جہاں سے غیر مجاز لوگ آپ کی معلومات کو چرا سکتے ہیں اور پھراُن معلومات کو آپ کے خلاف استعمال کر سکتے ہیں۔ اس لیےپبلک پلیس میں ایسا وائی فائی ہرگز استعمال نہ کریں بلکہ وی پی این(اپنا موبائل نیٹ ورک استعمال کریں) کو فوقیت دیں۔

    open-wifi-public-location

  3. بہت زیادہ شیئرنگ نہ کریں

      سوشل میڈیا پرمحفوظ رہنے کے لیے ضروری ہےکہ آپ اپنی تصاویر اور خیالات کو بِلا وجہ شیئر نہ کریں۔کیونکہ  بعض اوقات آپ انجانے میں کچھ ایسی معلومات شیئرکر دیتے ہیں یا کچھ ایسا کہہ دیتے ہیں جو تصادم اور لڑائی جھگڑے کا باعث بن سکتا ہے۔جیسے کہ غیرضروری تنقید مت کریں اور کسی کے مذہب کو نشانہ مت بنائیں۔ ایسا کرنے سےآپ سائبر کرائم کا شکار بھی ہو سکتے ہیں۔حال میں ہی ایسے کچھ واقعات سامنے آِئے ہیں۔جن میں مجرموں نے لوگوں کو اپناشکار بنایا ہے۔

    safe-facebook

 اپنے فیس بک اکاونٹ کو محفوظ رکھنے کے  مزید طریقے اور معلومات کے لیے رکنیت حاصل کریں


جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا. ضرورت کے کھیتوں ک* نشان لگا دیا گیا ہے

Copy Protected by Chetan's WP-Copyprotect.